حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 4
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات کے سامان کئے۔اسی طرح اظہار علی الغیب اور مظاہرہ قدرت کا مشاہدہ و مطالعہ اور خدا کی صفات خاصہ اور افعال جلیلہ کا ظہور اور اجرام فلکی پر معبود حقیقی کا زبردست کنٹرول یہ سب اللہ تعالیٰ کی معرفت کے حصول کا ذریعہ ہیں اور خدا سے تعلق پیدا کرنے کے بہترین اور اعلیٰ ذرائع ہیں۔اور پھر جو لوگ معرفت الہی میں ترقی کرتے ہیں اور اپنی پیدائش کی اصل غرض وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُون کو پورا کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اُن کا کفیل و کارساز ہوتا ہے اور اُن کی مقبولیت کے نشانات دُنیا پر ظاہر کرتا ہے۔اور ان کو استجابت دعا کا معجزہ عطا کرتا ہے۔ہمیشہ اپنی حفاظت کے حصار میں رکھتا ہے۔ان کے ہاتھ کو اپنا ہاتھ قرار دیتا ہے جیسا کہ فرمایا مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَلی۔اور مَنْ عَادَلِي وَلِيًّا فَقَدْ أَذَنْتُه بِالْحَرب یعنی جو میرے ولی کا دشمن ہو میں اسکو کہتا ہوں کہ اب میری لڑائی کیلئے تیار ہو جا۔سید نا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے منظور شدہ مجلس شوری 2015ء کی تجویز کے تحت حضرت مسیح موعود اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات کے موضوع پر کتابچہ ہذا کو نظارت نشر واشاعت قادیان کے زیراہتمام تیار کیا گیا ہے۔اس کتابچہ کی تالیف میں مکرم مولوی منصور احمد صاحب مسرور ایڈیٹر ہفت روزہ اخبار بدر قادیان اور مکرم مولوی عبدالرشید صاحب ضیاء مبلغ دعوۃ الی اللہ شمالی ہند نے تعاون فرمایا ہے۔جزا ھما اللہ احسن الجزاء۔اس کتابچہ میں احباب جماعت کے ازدیاد ایمان کیلئے سیدنا حضرت مسیح موعود اور خلفائے احمدیت کے چند زریں ایمان افروز واقعات تحریر کئے گئے ہیں۔ان واقعات 4