حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 39
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات ہے؟ معلوم ہوا کہ پندرہ آنہ، اس کوٹ کی جیب میں دیکھا تو صرف پندرہ آنے کے پیسے پڑے تھے۔میں نے ٹکٹ لیا اور لاہور پہنچا۔یہاں بڑی گھمسان تھی۔کیونکہ لوگ دربار کے سبب دہلی جا رہے تھے۔ٹکٹ کا ملنا محال تھا اور میری جیب میں تو کوئی پیسہ بھی نہ تھا۔ایک پادری جن سے کسی مرض کے متعلق طبی مشورہ دینے کے سبب میری پہلے سے جان پہچان تھی۔سٹیشن پر مل گئے۔ان کا نام گولک ناتھ تھا۔انہوں نے کہا کہ آپ کہاں جاتے ہیں۔ٹکٹ تو بڑی مشکل سے ملے گا۔میں نے کہا مجھ کو دہلی جانا ہے۔گولک ناتھ نے کہا۔میں جاتا ہوں اور ٹکٹ کا انتظام کرتا ہوں۔چنانچہ وہ گئے اور بہت ہی جلد ایک ٹکٹ دہلی کا لائے۔میں نے ٹکٹ اُن سے لے لیا۔اور جیب میں ہاتھ ڈالا تو پادری صاحب کہنے لگے۔آپ میری ہتک نہ کریں۔معاف کریں۔میں اس کے دام نہ لوں گا اور میں بھی تو دہلی جاتا ہوں۔راستہ میں دیکھا جائے گا۔میں راستہ میں ان کو تلاش کرتا رہا۔وہ نظر نہ آئے اور دہلی کے اسٹیشن پر بھی باوجود تلاش مجھ کو نہ ملے۔“ ہم پر کبھی مشکلات نہیں آئیں گے حیات نو ر باب دوم صفحہ 86-87) محترم عبد القادر صاحب سابق سوداگرمل مصنف حیات نور تحریر فرماتے ہیں: جیسا کہ پہلے بیان ہو چکا ہے۔آپ ریاست میں ایک معقول تنخواہ پانے کے علاوہ سال میں متعدد مرتبہ بیش بہا انعام واکرام سے بھی نوازے جاتے تھے مگر وہ ساری رقم آپ طلباء، بیوگان ، یتامی اور دیگر ضرورتمندوں کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کر دیتے تھے 39