حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 35 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 35

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات۔جس سے قادیان کے بہت سے مکانات گر گئے۔حضرت نواب محمد علی خان صاحب مرحوم نے قادیان سے باہرنی کوٹھی تعمیر کی تھی وہ بھی گر گئی۔آٹھویں یا نویں دن حضرت خلیفہ اسیح اول نے ظہر کی نماز کے بعد فرمایا کہ میں دعا کرتا ہوں آپ سب لوگ آمین کہیں۔دُعا کرنے کے بعد آپ نے فرمایا کہ میں نے آج وہ دعا کی ہے جو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ساری عمر میں صرف ایک دفعہ کی تھی۔دُعا کے وقت بارش بہت زور سے ہو رہی تھی اسکے بعد بارش بند ہوگئی اور عصر کی نماز کے وقت آسمان بالکل صاف تھا اور دھوپ نکلی ہوئی تھی۔“ نصرت الہی کے دو عجیب واقعات حیات نو ر باب ششم صفحه 440-441) محترم عبد القادر صاحب مرحوم سابق سوداگرمل مصنف حیات نو ر تحریر فرماتے ہیں : ” بھوپال میں آپ کو بہت سے عجیب واقعات پیش آئے۔لیکن طبی امور سے متعلق دو واقعات خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔پہلا واقعہ یہ ہے کہ آپ نے دو نہایت ہی عمدہ صدر یاں بنوائیں تھیں جن کے پہنے کی ہمیشہ آپ کو عادت تھی۔ایک اُن میں سے چوری ہو گئی۔اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے جلسہ سالانہ ۱۹۱۳ نہ ء کی تقریر میں فرمایا: طالب علمی کے زمانہ میں ایک مرتبہ میں نے نہایت عمدہ صوف لے کر دوصدر یاں بنوائیں اور انہیں الگنی پر رکھ دیا مگر ایک کسی نے چرالی۔میں نے اس کے چوری ہو جانے پر خدا کے فضل سے اپنے دل میں کوئی تکلیف محسوس نہ 35