حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 34 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 34

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات الہی دعوت محترم عبدالقادر صاحب مصنف حیات نور تحریر فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کھانا کھلائے جانے کا ایک واقعہ اخویم محترم حکیم محمد صدیق صاحب آف میانی ضلع سرگودھا نے سنایا کہ حضرت خلیفہ امسیح فرمایا کرتے تھے: ایک دفعہ میں اچھے استاد کی تلاش میں وطن سے دُور چلا گیا۔تین دن کا بھوکا تھا مگر کسی سے سوال نہیں کیا۔میں مغرب کے وقت ایک مسجد میں چلا گیا مگر وہاں کسی نے مجھے نہیں پوچھا اور نماز پڑھ کر سب چلے گئے۔جب میں اکیلا تھا تو مجھے باہر سے آواز آئی۔نورالدین ! نورالدین! نورالدین! یہ کھانا آکر جلد پکڑ لو۔میں گیا تو ایک مجمع میں بڑا پر تکلف کھانا تھا۔میں نے پکڑ لیا۔میں نے یہ بھی نہیں پوچھا کہ یہ کھانا کہاں سے آیا کیونکہ مجھے علم تھا کہ خدا تعالیٰ نے بھیجا ہے۔میں نے خوب کھایا اور پھر برتن مسجد کی ایک دیوار کے ساتھ کھونٹی پر لٹکا دیا۔جب میں آٹھ دس دن کے بعد واپس آیا تو وہ برتن وہیں آویزاں تھا۔جس سے مجھے یقین ہو گیا کہ کھانا گاؤں کے کسی آدمی نے نہیں بھجوایا تھا۔خدا تعالیٰ نے ہی بھجوایا تھا۔بارش بند ہونے کی دعا حیات نور باب اول از عبد القادر سوداگر مل صفحه 24، 25) محترم چوہدری غلام محمد صاحب بی اے کا بیان ہے کہ:۔1909ء کے موسم برسات میں ایک دفعہ لگا تار آٹھ روز بارش ہوتی رہی 34