حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 105
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات مجھے بھجوایا۔۔۔میں نے ان کو جواب لکھا کہ آپ کو بچہ نصیب ہوگا اور بہت ہی خوبصورت اور عمر پانے والا بچہ ہو گا۔چنانچہ جب ان کی بیوی کو حمل ہوا تو ڈاکٹروں نے کہا کہ نہ صرف یہ بچہ مرجائے گا بلکہ بیوی کو بھی لے مرے گا۔اس لئے تم اس حمل کو ضائع کروا دو۔اس چیف نے کہا ہر گز نہیں۔مجھے جماعت احمدیہ کے امام کا خط آیا ہے۔نہ میری بیوی کو کوئی نقصان پہنچے گا نہ میرے بچے کو نقصان پہنچے گا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان کو نہایت ہی خوبصورت صحت مند بچہ عطا فر ما یا اور ان کی بیگم صاحبہ بھی بالکل ٹھیک ٹھاک رہیں۔قبولیت دعا کے اس نشان کو دیکھ کر ان کی خواہش تھی کہ میرے ہاتھ پر بیعت کریں۔اس لئے وہ دیر کرتے رہے۔( بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 25 ستمبر 2015 ء تا 1 اکتوبر 2015، صفحہ 15) 105