تعلیم القرآن — Page 91
نماز 91 اذان: اللهُ أَكْبَرُ (4) بار ) اللہ سب سے بڑا ہے كَبُرَ يَكْبُرُ كبر سے اسم تفضیل اَشْهَدُ اَنْ لاإله إلا الله 2 بار) میں گواہی دیتا ہوں کے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے شَهِدَ يَشْهَدُ شَهَادَةٌ گواہی دینا سے اَشْهَدُ میں گواہی دیتا ہوں مضارع واحد متکلم آن : کہ لَا : نہیں الہ: معبود إِلَّا : سوائے اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ 2 بار) میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں اَنَّ : یہ کہ ان جملے کے درمیان آتا ہے، یقین کے معنے دیتا ہے اور اس کے بعد کے اسم یا ضمیر کے آخری حرف (اعراب) پرز بر آجاتی ہے، جیسے مُحَمَّداً حَيَّ عَلَى الصَّلواۃ (2) چلے آؤ نماز کی طرف حَيَّ : وہ زندہ رہا حی علی الفلاح (2) چلے آؤ نجات اور کامیابی کی طرف اللهُ أَكْبَرُ (2) لا إله إلا الله : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اَلصَّلوةُ خَيْرٌ مِنَّ النَّوْمِ: نماز نیند سے بہتر ہے خَيْرٌ: بہتری مِنْ: سے نَوْمٌ : نیند إِلَهَ إِلَّا اقامت کے مزید الفاظ: قَدْ قَامَتِ الصَّلوةُ : یقین نماز کھڑی ہوچکی ہے قَدْ: بیشک قَامَتْ: قَامَ يَقُوْمُ قِيَاماً کھڑا ہونا سے ماضی غائب واحد مؤنث قَدْ: ماضی کو ماضی قریب بنادیتا ہے ( ہو چکی ہے)