تعلیم القرآن

by Other Authors

Page 74 of 120

تعلیم القرآن — Page 74

ترجمة القرآن الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَمِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں غائب پر اور وہ قائم کرتے ہیں نماز اور اس سے جو رزق دیا ہم نے انہیں وہ خرچ کرتے ہیں بالْغَيْبِ : غائب پر ب حرف جارہے، معنے پر ساتھ ، بسبب۔غیب : چھپی ہوئی ، ان دیکھی۔اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ کہیں موجودضرور ہو لیکن حواس ظاہری سے پتہ نہ چلے۔وہمی امور کے لئے نہیں بلکہ حقیقی اور ثابت شدہ چیزوں کے لئے استعمال ہوتا ہے۔غَابَ يَغِيْبُ غَيْباً 74 الصَّلوةَ : اسلامی نماز، دعا[صلو یاصلی ( لکڑی کو گرم کر کے سیدھا کرنا) سے صَلَّى يُصَلِّى صَلَاةٌ وصَلوةٌ يُقِيمُونَ : وہ قائم کرتے ہیں [ مضارع جمع غائب ] - قَامَ قوم (وہ کھڑا ہوا ) ماضی واحد غائب ] سے أَقَامَ يُقِيمُ اِقَامَةٌ (باب افعال) اَقَامَ اس نے قائم کیا [ماضی ] يُقِيمُ وہ قائم کرتا ہے، کرے گا [ مضارع واحد غائب ]