تعلیم القرآن

by Other Authors

Page 70 of 120

تعلیم القرآن — Page 70

ترجمۃ القرآن 70 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا ، بن مانگے دینے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ [ رَحِمَ : اس نے رحم کیا ] سے فَعَلَانُ اور فَعِیل کے وزن پر مبالغہ کے صیغے ہیں۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ سوائے سورۃ توبہ کے ہر سورۃ کی پہلی آیت ہے۔فعلان غلبہ اور کثرت پر دلالت کرتا ہے اور معیل تکرار پر یعنی بار بار رحم کرنے پر۔لا المرة ( أَنَا اللهُ أَعْلَمُ) یہ (کامل) کتاب ہے نہیں کوئی شک جس میں ہدایت ہے لئے مشقین کے لئے ذلك الكتب لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ ) الم میں اللہ سب سے زیادہ جانے والا ہوں۔حروف مقطعات: یہ چودہ حروف ہیں جو پانچ کی تعداد تک (۲۹) سورتوں کے شروع میں بیان ہوئے ہیں ذَالِكَ اسم اشارہ بعید ہے اور وہ کے معنے میں آتا ہے لیکن یہاں اس کتاب کی شان کی بلندی کے اظہار کے لئے 'یہ کے معنے لئے گئے ہیں۔اگر وہ اسم کے معنے لئے جائیں تو مطلب ہو گا وہ کتاب جو عمل ہے، حقیقی ہے، جس کا وعدہ گزشتہ انبیاء کو دیا گیا تھا اسم اشارہ: جس سے کسی چیز کی طرف اشارہ کیا جائے هذا یہ ایک ذلِكَ وه ایک هذِهِ یہ ایک (مونث) تِلْكَ وه ایک (مونث) هؤلاء یہ سب أو ليك وه سب هذان يردونوں