تعلیم القرآن — Page 46
اعراب: عربی میں زیر زبر پیش کو حرکت کہتے ہیں لیکن لفظ کے آخری حرف پر حرکات کو اعراب کہتے ہیں جو بعض حالات میں تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔46 قَتَلَ دَاوُدُ جَالُوتَ داؤد نے جالوت کو قتل کیا یہاں فاعل داؤد کی دال پر پیش ہے اور مفعول جالوت کی تا پرز بر پیش والی صورت کو رفع ، زبر والی صورت کو نصب اور زیر والی کو جو کہتے ہیں۔اعراب تبدیل کرنے سے مطلب بدل جاتا ہے جیسے قَتَلَ دَاوُدَ جَالُوتُ میں جالوت پر پیش ہے اس لئے وہ قاتل ہے اور داؤد مقتول۔اسم کی اصلی حالت رفعی ہوتی ہے جب کوئی اسم حرف جر کے بعد آئے زیر والا ہوگا مِنَ الْكِتَابِ مینی : وہ اسم جن پر اعراب نہیں آتے۔اسم ضمیر اَنا نَحْنُ أَنْتَ ۲- اسم اشاره هَذَا ذَالِكَ - اسم موصولہ الَّذِى الَّتِي - اسم استفهام مَنْ كَيْفَ ۴ -۔