حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 893
893 متقی کو سب نعمتیں مل جاتی ہیں وَ مَنْ يَّتَّقِ اللهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ (الطلاق:3-4) ہم ایسے مہوسوں کو ایک کیمیا کا نسخہ بتلاتے ہیں بشرطیکہ وہ اس پر عمل کریں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ مَنُ يَّتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِب پس تقویٰ ایک ایسی چیز ہے کہ جسے یہ حاصل ہو اسے گویا تمام جہاں کی نعمتیں حاصل ہو گئیں۔یادر کو متقی کبھی کسی کا محتاج نہیں ہوتا بلکہ وہ اس مقام پر ہوتا ہے کہ جو چاہتا ہے خدا تعالیٰ اس کیسے لئے اس کے مانگنے سے پہلے مہیا کر دیتا ہے۔میں نے ایک دفعہ کشف میں اللہ تعالیٰ کو تمثل کے طور پر دیکھا۔میرے گلے میں ہاتھ ڈال کر فرمایا۔جے توں میرا ہور ہیں سب جگ تیرا ہو یہ وہ نسخہ ہے جو تمام انبیاء واولیاء وصلحاء کا آزمایا ہوا ہے۔ہمیں اس یار سے تقویٰ عطا ہے (ملفوظات جلد پنجم صفحہ 201) ہم سے کہ احسانِ خدا ہے کرو کوشش اگر صدق و صفا ہے حاصل ہو جو شرط لقا ہے یہی آئینہ خالق نما ہے یہی اک جوہر سیف دعا ہے ہر اک نیکی کی جڑ اتقا اگر جڑ رہی سب نہ کچھ رہا ہے یہی اک فیر شان اولیاء ہے بجز تقومی زیادت ان میں کیا ہے ہے اگر سوچو یہی دار الجزاء ہے ڈرو یارو کہ وہ بینا خدا مجھے تقویٰ سے اس نے جزا دی فسبحان الذى اخزى الاعادي وہ ہے جس کا کام تقویٰ عجب گوہر ہے جس کا نام تقویٰ مبارک سنو ! ہے حاصل اسلام تقویٰ خدا کا عشق مے اور جام بناؤ تام تقویٰ کہاں ایماں مسلمانو کرا تقوی ہے خام تقویٰ یہ دولت تو نے مجھ کو اے خدا دی فسبحان الذى اخزى الاعادي ( در مشین اردو)