حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 831
831 عشق الہی اور وحی والہام باری تعالیٰ ہر کہ ذوق یار جانی یافت است آن ز وحی آسمانی یافت است جس نے اس دلی دوست کے وصل کا لطف اٹھایا۔اس نے صرف آسمانی وحی کی بدولت اُٹھایا۔عشق از الهام آمد در جہاں درد از الهام شد آتش فشاں عشق الہام ہی کی وجہ سے دنیا میں آیا اور درد نے بھی الہام ہی کی وجہ سے آتش فشانی کی۔شوق و انس و الفت و مهر و وفا جمله از الهام می دارد ضیا شوق انس الفت اور مہر و وفا ان سب کی رونق الہام کی وجہ سے ہے۔هر که حق را یافت از الهام یافت ہر رخے کو تافت از الهام تافت جس کسی نے خدا کو پایا الہام سے پایا۔ہر ایک چہرہ جو چپکا وہ الہام سے چپکا۔تو نہ اہل محبت میں سبب از کلام یار مے داری عجب ! تو محبت کے کوچہ کا واقف نہیں اس لیے کلام یار پر تعجب کرتا ہے۔عشق مے خواہد کلام یار را رو به پرس از عاشق این اسرار را در مشین فارسی مترجم صفحه 52-54) (براہین احمدیہ۔ر - خ - جلد 1 صفحہ 172) عشق تو دوست کے کلام کو چاہتا ہے۔جا اور عاشق سے اس راز کو پوچھ۔