حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 734
734 و ارسـلـنــي ربـی بــايـات فـضـلـه لاعمر ماهد اللئام ودعثروا اور خدا نے اپنے نشانوں کے ساتھ مجھے بھیجا۔تاکہ میں اس عمارت کو بناؤں جو ٹیموں نے اس کو تو ڑا اور ویران کیا و فی الدین اسرار وسبل خفية ويظهرها ربي لعبــدیـخيـر اور دین میں بھید ہیں اور پوشیدہ راہیں ہیں۔اور میرا رب وہ بھید اس بندہ پر ظاہر کرتا ہے جس کو چن لیتا ہے و كم من حقائق لا يرى كيف شبحها كنجم بعيد نورها يتستر اور بہت سی حقیقتیں ہیں جو ان کی صورت نظر نہیں آتی۔اس ستارہ کی طرح جو دور تر ہے۔باعث دوری ان حقائق کا نور چھپ جاتا ہے فيـــــاتــــى مــــن الله الـعـلـيـم مــعــلــم ويهدى الى اسرارها ويفسر پس خدا کی طرف سے ایک معلم آتا ہے۔اور اس کے بھید ظاہر کرتا ہے اور بیان فرماتا ہے۔( نزول مسیح۔ر۔خ۔جلد 19 صفحہ 189 ) خدا تعالیٰ کے خاص دوستوں کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔پندرھویں علامت ان کی علم قرآن کریم ہے۔قرآن کریم کے معارف اور حقائق و لطائف جس قدر ان لوگوں کو دیئے جاتے ہیں دوسرے لوگوں کو ہر گز نہیں دیئے جاتے۔یہ لوگ وہی مطہرون ہیں جن کے حق میں اللہ جل شانہ فرماتا ہے لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ - (ازالہ اوھام - ر- خ- جلد 3 صفحہ 337) لیکن آں روئے حسیں از غافلاں ماند نہاں عاشقی باید که بردارند از بهرش نقاب لیکن وہ حسین چہرہ غافلوں سے پوشیدہ ہے سچا عاشق چاہیے تا کہ اس کی خاطر نقاب اٹھائی جائے دامن پاکش زنخوتهانمی آید بدست پیچ راہے نیست غیر از عجز و درد واضطراب اس کا مقدس دامن تکبر سے ہاتھ نہیں آتا اس کے لیے کوئی راہ سوائے درد اور بے قراری کے نہیں ہے بس خطرناک است راه کوچه یار قدیم جاں سلامت بایدت از خودروی با سرتاب اس محبوب از لی کا راستہ بہت خطرناک ہے اگر تجھے جان کی سلامتی چاہیئے تو خودروی کو ترک کر دے تا کلامش فهم و عقل ناسزایاں کم رسد هر که از خود گم شود او یا بدآن راه صواب نااہل لوگوں کی عقل اس کے کلام کی تہ تک نہیں پہنچ سکتی جو خودی کا تارک ہو اسی کو وہ صحیح راستہ ملتا ہے مشکل قرآن نہ از ابنائے دنیا حل شود ذوق آں مے داند آں مستے کہ نوشد آن شراب قرآن کو سمجھنے کا مسئلہ اہل دنیا سے حل نہیں ہو سکتا اس شراب کا مزا ہی جانتا ہے جو اس شراب کو پیتا ہے ایکہ آگاہی ندادندت از انوار دروں در حق ماہر چہ گوئی نیستی جائے عتاب اے وہ شخص جسے باطنی انوار کی کچھ خبر نہیں تو جو کچھ بھی ہمارے حق میں کہے ناراضگی کا موجب نہیں۔درشین فارسی مترجم صفحه 198 ) ( برکات الدعاء - ر- خ - جلد 6 صفحہ 33)