حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 40
40 نشانات کے اعتبار سے یہ سلسلہ آنحضرت ﷺ کا ہی ہے اس کو غور سے پڑھو کہ اس میں آپ لوگوں کے لئے خوشخبری ھے بخدمت امراء ور یکسان و منعمان ذی مقدرت و والیان ارباب حکومت و منزلت بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولَهِ الْكَرَيْمِ اے بزرگان اسلام خدا تعالیٰ آپ لوگوں کے دلوں میں تمام فرقوں سے بڑھ کر نیک ارادے پیدا کرے اور اس نازک وقت میں آپ لوگوں کو اپنے پیارے دین کا سچا خادم بنا دے۔میں اس وقت محض اللہ اس ضروری امر سے اطلاع دیتا ہوں کہ مجھے خدا تعالیٰ نے اِس چودھویں صدی کے سر پر اپنی طرف سے مامور کر کے دین متین اسلام کی تجدید اور تائید کے لئے بھیجا ہے تاکہ میں اس پر آشوب زمانہ میں قرآن کی خوبیاں اور حضرت رسول اللہ ﷺ کی عظمتیں ظاہر کروں اور ان تمام دشمنوں کو جو اسلام پر حملہ کر رہے ہیں ان نوروں اور برکات اور خوارق اور علوم لدنیہ کی مدد سے جواب دوں جو مجھ کو عطا کئے گئے ہیں۔( بركات الدعا۔رخ جلد 6 صفحہ 34) اس زمانے میں بھی قرآن شریف کے کلام کے اعجاز کے لئے کلام کا معجزہ دیا گیا ہے۔اسی طرح پر جیسے دوسرے خوارق اور نشانات آنحضرت ﷺ کے نشانات اور خوارق کے ثبوت کے لئے دیے گئے ہیں۔جس جس قسم کے نشانات آنحضرت ﷺ کو ملے تھے اسی رنگ پر اس سلسلہ میں اللہ تعالیٰ نے نشانات کو رکھا ہے کیونکہ یہ سلسلہ اسی نقش قدم پر ہے اور دراصل وہی سلسلہ ہے۔آنحضرت ﷺ کی بروزی آمد پہلے ہی سے پیشگوئی ہوچکی تھی اور آخرِینَ مِنْهُمْ میں یہ وعدہ کیا گیا تھا۔پس جیسے آپ کو اس وقت کلام کا معجزہ اور نشان دیا گیا تھا اور قرآن شریف جیسی لا نظیر کتاب آپ کو ملی اسی طرح پر اس رنگ میں آپ کی اس بروزی آمد میں بھی کلام کا نشان دیا گیا۔محدث وہ لوگ ہیں جو شرف مکالمہ الہی سے مشرف ہوتے ہیں اور ان کا جو ہر نفس انبیاء کے نفس سے اشد مشابہت رکھتا ہے اور وہ خواص عجیبہ نبوت کے لئے بطور آیات باقیہ کے ہوتے ہیں تا یہ دقیق مسئلہ نزول وحی کا کسی زمانے میں بے ثبوت ہو کر صرف بطور قصہ کے نہ ہو جائے۔چوں لمفوظات جلد 2 صفحہ 41 ) برکات الدعا۔رخ جلد 6 صفحہ 23-24) گمان کنم اینجا مدد روح قدس که مرا در دل شاں دیو نظر مے آید میں یہاں روح القدس کی مدد کا گمان کیونکر کر سکتا ہوں کہ مجھے تو ان کے دل میں دیو بیٹھا ہوا نظر آتا ہے این مدد هاست در اسلام چو خور شید عیاں کہ بہر عصر مسیحا کے دگر می آید اسلام میں یہ امدا د سورج کی طرح ظاہر ہے کہ ہر زمانہ کے لئے نیا مسیحا آتا ہے در تین فارسی مترجم صفحه 152) ( سرمه چشم آریہ - رخ جلد 2 صفحہ 287)