حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 506 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 506

506 سے جہاد اب یہ زمانہ کسر صلیب کا ہے۔تقریر کے مقابلہ پر تلوار سے کام لینا بالکل نادانی ہے۔خدا تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ جس طرح اور جن آلات سے کفار تم پر حملہ کرتے ہیں۔انہی طریقوں اور آلات سے تم ان لوگوں کا مقابلہ کرو۔اب ظاہر ہے کہ ان لوگوں کے حملے اسلام پر تلوار سے نہیں ہیں بلکہ قلم سے ہیں۔لہذا ضرور ہے کہ ان کا جواب قلم سے دیا جاوے اگر تلوار سے دیا جاوے گا تو یہ اعتدا ہو گا جس سے خدا تعالیٰ کی صریح ممانعت قرآن شریف میں موجود ہے۔إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ۔(البقرة: 191) پھراگر عیسائیوں کو تل بھی کر دیا جاوے تو اس سے وہ وساوس ہرگز دور نہ ہوں گے جو کہ دلوں میں بیٹھے ہوئے ہیں بلکہ وہ اور پختہ ہو جاویں گے اور لوگ کہیں گے کہ واقع میں اہل اسلام کے پاس اپنے مذہب کی حقانیت کی دلیل کوئی نہیں ہے لیکن اگر شیر میں کلامی اور نرمی سے ان کے وساوس کو دور کیا جاوے تو امید ہے کہ وہ سمجھ جاویں گے اور ہم نے دیکھا ہے کہ بعض عیسائی لوگ جو یہاں آتے ہیں ان کو جب نرمی سے سمجھایا جاتا ہے تو اکثر سمجھ جاتے ہیں اور تبدیل مذہب کر لیتے ہیں (جیسے کہ ماسٹر عبدالحق صاحب نومسلم ) پس ہماری رائے تو یہ ہے کہ جہانتک ہو سکے کمر بستہ ہو کر دین کی خدمت میں مصروف ہوں کیونکہ یہ وقت اسی کام کے لیے ہے اگر اب کوئی نہیں کرتا تو اور کب کرے گا ؟ ( ملفوظات جلد چہارم صفحه 231) ابتدائے اسلام میں دفاعی لڑائیوں اور جسمانی جنگوں کی اس لئے بھی ضرورت پڑتی تھی کہ دعوت اسلام کرنے والے کا جواب ان دنوں دلائل و براہین سے نہیں بلکہ تلوار سے دیا جاتا تھا اس لئے لاچار جواب الجواب میں تلوار سے کام لینا پڑا لیکن اب تلوار سے جواب نہیں دیا جا تا بلکہ قلم اور دلائل سے اسلام پر نکتہ چینیاں کی جاتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے چاہا ہے کہ سیف (تلوار) کا کام قلم سے لیا جاوے اور تحریر سے مقابلہ کر کے مخالفوں کو پست کیا جاوے اس لئے اب کسی کو شایاں نہیں کہ قلم کا جواب تلوار سے دینے کی کوشش کرے۔گر حفظ مراتب نہ گنی زندیقی ( ملفوظات جلد اول صفحه 37) تیرے منہ کی ہی قسم میرے پیارے احمد تیری خاطر سے یہ سب بار اُٹھایا ہم نے تیری الفت سے ہے معمور مرا ہر ذرہ اپنے سینے میں یہ اک شھر بسایا ہم نے صف دشمن کو کیا ہم نے بحجت پامال سیف کا کام قلم سے ہے دکھایا ہم نے نور دکھلا کے تیرا سب کو کیا ملزم و خوار سب کا دل آتش سوزاں میں جلایا ہم نے ( آئینہ کمالات اسلام -رخ- جلد 5 صفحہ 225 ) ( در مشین اردو صفحہ 14)