حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 424 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 424

424 چودہویں فصل مضامین اور موضوعات قرآن حکیم ا۔اصولی اور مجموعی فرمودات اعْلَمْ أَنَّ هَذِهِ السُّوْرَةَ لَهَا أَسْمَاء كَثِيرَةٌ فَاَوَّلُهَا فَاتِحَةُ الْكِتَابِ وَسُمِّيَتْ بِذَالِكَ لِأَنَّهُ يُفْتَتَحَ بِهَا فِي الْمُصْحَفِ وَفِي الصَّلوةِ وَ فِي مَوَاضِع الدُّعَاءِ مِنْ رَّبِّ الْأَرْبَابِ۔وَعِنْدِي أَنَّهَا سُمِّيَتْ بِهَا لِمَا جَعَلَهَا اللَّهُ حَكَمًا لِلْقُرْآنِ وَ مُلِيَّ فِيْهَا مَا كَانَ فِيْهِ مِنْ أَخْبَارٍ وَّمَعَارِفَ مِنَ اللَّهِ الْمَنَّانِ وَأَنَّهَا جَامِعَةٌ لِكُلِّ مَايَحْتَاجُ الْإِنْسَانُ إِلَيْهِ فِي مَعْرِفَةِ الْمَبْدَءِ وَالْمَعَادِ كَمِثْلِ الْإِسْتِدْلَالِ عَلَى وُجُوْدِ الصَّائِعِ وَضُرُوْرَةِ النُّبُوَّةِ وَالْخِلَافَةِ فِي الْعِبَادِ۔وَ مِنْ اَعْظَمِ الْأَخْبَارِ وَاكْبَرِهَا أَنَّهَا تُبَشِّرُ بِزَمَانِ الْمَسِيحَ الْمَوْعُوْدِ۔وَأَيَّامِ الْمَهْدِي الْمَعْهُوْدِ۔وَ سَنَذْكُرُهُ فِي مَقَامِهِ بِتَوْفِيقِ اللَّهِ الْوَدُوْدِ۔اعجاز مسیح - ر - خ - جلد 18 صفحہ 71-70) (ترجمه از مرتب ) جاننا چاہیے کہ سورۃ فاتحہ کے بہت سے نام ہیں جن میں سے پہلا نام فاتحۃ الکتاب ہے اور اس کا یہ نام اس لیے رکھا گیا ہے کہ قرآن مجید اسی سورۃ سے شروع ہوتا ہے۔نماز میں بھی پہلے یہی سورۃ پڑھی جاتی ہے اور خدا تعالیٰ سے جو رب الا رباب ہے دعا کرتے وقت اسی (سورۃ ) سے ابتدا کی جاتی ہے۔اور میرے نزدیک اس سورۃ کو فاتح اس لیے کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس سورۃ کو قرآن کریم کے مضامین کے لیے حکم قرار دیا ہے۔اور جو اخبار غیبیہ اور حقائق و معارف قرآن مجید میں احسان کرنے والے خدا کی طرف سے بیان کیے گئے ہیں وہ سب اس میں بھر دیئے گئے ہیں اور جن امور کا انسان کو مبدء و معاد ( دنیا اور آخرت) کے سلسلہ میں جاننا ضروری ہے وہ سب اس میں موجود ہیں۔مثلاً وجود باری ضرورت نبوت اور مومن بندوں میں سلسلہ خلافت کے قیام پر استدلال اور اس سورۃ کی سب سے بڑی اہم چیز یہ ہے کہ یہ سورۃ مسیح موعود اور مہدی معہود کے زمانہ کی بشارت دیتی ہے۔