حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 14
14 چوتھی فصل اوّلیت قرآن کریم ثابت کرنے کے اعتبار سے فرمودات اور دعاوی حضرت اقدس يَيَحْىٰ خُذِ الْكِتَبَ بِقُوَّةٍ وَآتَيْنَهُ الْحُكْمَ صَبِيًّا O (مريم:13) حضرت اقدس نے اپنا ایک پرانا الہام سنایا يَا يَحْى خُذِ الْكِتَبَ بِقُوَّةٍ (اور فرمایا) وَالْخَيْرُ كُلُّهُ فِي الْقُرْآن اور فرمایا کہ اس میں ہم کو حضرت سیحی کی نسبت دی گئی ہے کیونکہ حضرت سجی کو یہود کی ان اقوام سے مقابلہ کرنا پڑا تھا جو کتاب اللہ توریت کو چھوڑ بیٹھے تھے اور حدیثوں کے بہت گرویدہ ہو رہے تھے اور ہر بات میں احادیث کو پیش کرتے تھے۔ایسا ہی اس زمانہ میں ہمارا مقابلہ اہل حدیث کے ساتھ ہوا کہ ہم قرآن پیش کرتے اور وہ حدیث پیش کرتے ہیں۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 203) فرمان قرآن حدیث کی صداقت کے لئے محک ہے ) وَلَقَدْ جِئْتَهُمْ بِكِتَبٍ فَصَّلْنَهُ عَلَى عِلْمٍ هُدًى وَرَحْمَةٌ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُوْنَ (اعراف:53) فَصَّلْنَهُ عَلَى عِلْمٍ - وه ( قرآن کریم مفصل کتاب ہے۔۔۔۔یہ ی عظمتیں اور خوبیاں کہ جو قرآن کریم کی نسبت فرمائی گئیں ہیں احادیث کی نسبت ایسی تعریفوں کا کہاں ذکر ہے؟ پس میرا مذہب فرقہ ضالہ نیچریہ کی طرح یہ نہیں ہے کہ میں عقل کو مقدم رکھ کر قال اللہ اور قال الرسول پر کچھ نکتہ چینی کروں۔ایسے نکتہ چینی کرنے والوں کو ملحد اور دائرہ اسلام سے خارج سمجھتا ہوں۔بلکہ میں جو کچھ آنحضرت ﷺ نے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہم کو پہنچایا ہے اس سب پر ایمان لاتا ہوں۔صرف عاجزی اور انکسار کے ساتھ یہ کہتا ہوں کہ قرآن کریم ہر ایک وجہ سے احادیث پر مقدم ہے اور احادیث کی صحت و عدم صحت پر کھنے کے لئے وہ محک ہے اور مجھ کو خدا تعالی نے قرآن کریم کی اشاعت کے لئے مامور کیا ہے تا میں جو ٹھیک ٹھیک منشا قرآن کریم کا ہے لوگوں پر ظاہر کروں۔(احق مباحثہ لدھیانہ۔رخ جلد 4 صفحہ 30) ما مسلمانیم از فضل خدا مصطفى ما را ہم خدا کے فضل مسلمان ہیں امام و مقتدا محمد مصطفے ہمارے امام اور پیشوا ہیں اندریں دیں آمده از مادریم ہم بریں از دار دنیا بگذریم ہم ماں کے پیٹ سے اسی دین میں پیدا ہوئے اور اسی دین پر دنیا سے سے گذر جائیں گے آں کتاب حق که قرآن نام اوست باده عرفان ما از جام اوست خدا کی وہ کتاب جس کا نام قرآن ہے جام سے ہے الغرض فرقان مدار دین ماست أو انیس خاطر ہماری شراب معرفت عبدين الغرض قرآن ہمارے دین کی بنیاد ہے وہ ہمارے عمگین دل کو تسلی دینے والا ہے نور فرقاں مے کشد سوئے فرقان کا نور خدا کی طرف کھینچتا ماست خدا مے تو اں دیدن ازو روئے خدا ہے اس سے خدا کا چہرہ دیکھ سکتے ہیں ( در مشین (فارسی) نیا ایڈیشن صفحہ 164 - 166 ) ( سراج منیر۔رخ جلد 12 صفحہ 96-95)