حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 391 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 391

391 قرآن جمیع کتب کی خوبیوں کا جامع ہے رَسُوْلٌ مِّنَ اللَّهِ يَتْلُوْا صُحُفًا مُّطَهَّرَةً فِيْهَا كُتُبٌ قَيِّمَةٌ۔(البيئة:43) قرآن مجید لانے والا وہ شان رکھتا ہے کہ يَتْلُوْا صُحُفَامُطَهَّرَةٌ فِيْهَا كُتُبٌ قَيِّمَةٌ ایسی کتاب جس میں ساری کتابیں اور ساری صداقتیں موجود ہیں۔کتاب سے مراد اور عام مفہوم وہ عمدہ باتیں ہیں جو بالطبع انسان قابل تقلید سمجھتا ہے۔قرآن شریف حکمتوں اور معارف کا جامع ہے اور رطب و یابس فضولیات کا ذخیرہ اس کے اندر نہیں۔ہر ایک امر کی تفسیر وہ خود کرتا ہے اور ہر ایک قسم کی ضرورتوں کا سامان اس کے اندر موجود ہے۔وہ ہر ایک پہلو سے نشان اور آیت ہے۔اگر کوئی اس امر کا انکار کرے تو ہم ہر ایک پہلو سے اس کا اعجاز ثابت کرنے اور دکھلانے کو تیار ہیں۔( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 52-51) میں قرآن شریف سے یہ استنباط کرتا ہوں کہ سب انبیاء کے وصفی نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیئے گئے کیونکہ آپ تمام انبیاء کے کمالات متفرقہ اور فضائل مختلفہ کے جامع تھے اور اسی طرح جیسے تمام انبیاء کے کمالات آپ کو ملے قرآن شریف بھی جمیع کتب کی خوبیوں کا جامع ہے چنانچہ فرمایا۔فِيهَا كُتُبْ قَيِّمَةٌ اور مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَابِ ایسا ہی ایک جگہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم دیا ہے کہ تمام نبیوں کا اقتدا کر۔( ملفوظات جلد سوم صفحہ 95) یہ قرآن شریف وہ پاک اور اق ہیں جن میں تمام آسمانی کتابوں کا مغز اور لب لباب بھرا ہوا ہے۔سرمه چشم آریہ۔ر۔خ۔جلد 2 صفحہ 62-61 حاشیہ ) الغرض قرآن کریم ایک ایسی کتاب ہے جس میں ہر ایک قسم کے معارف اور اسرار موجود ہیں لیکن ان کے حاصل کرنے کے لئے میں پھر کہتا ہوں کہ اسی قوت قدسیہ کی ضرورت ہے چنانچہ خود اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔لا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ رپورٹ جلسہ سالانہ 1897ء صفحہ 85-84 ملفوظات جلد اول صفحہ 52)