حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 336
336 وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ۔(المرسلت : 12) اور جب رسول وقت مقرر پر لائے جائیں گے۔یہ اشارہ در حقیقت مسیح موعود کے آنے کی طرف ہے اور اس بات کا بیان مقصود ہے کہ وہ عین وقت پر آئے گا اور یادر ہے کہ کلام اللہ میں رسل کا لفظ واحد پر بھی اطلاق پاتا ہے اور غیر رسول پر بھی اطلاق پاتا ہے اور یہ میں کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں کہ اکثر قرآن کریم کی آیات کئی وجوہ کی جامع ہیں جیسا کہ یہ احادیث سے ثابت ہے کہ قرآن شریف کے لئے ظہر بھی ہیں اور بطن بھی پس اگر رسول قیامت کے میدان میں بھی شہادت کے لئے جمع ہوں تو امنا و صدقنا لیکن اس مقام میں جو آخری زمانہ کی ابتر علامات بیان فرما کر پھر اخیر پر بھی فرما دیا کہ اس وقت رسول وقت مقرر پر لائے جائیں گے تو قرائن بینہ صاف طور پر شہادت دے رہے ہیں کہ اس ظلمت کے کمال کے بعد خدا تعالیٰ کسی اپنے مرسل کو بھیجے گا تا مختلف قوموں کا فیصلہ ہو اور چونکہ قرآن شریف سے ثابت ہو چکا ہے کہ وہ ظلمت عیسائیوں کی طرف سے ہو گی تو ایسا مامور من اللہ بلا شبہ انہیں کی دعوت کے لئے اور انہیں کے فیصلہ کے لئے آئے گا پس اسی مناسبت سے اس کا نام عیسی رکھا گیا ہے کیونکہ وہ عیسائیوں کے لئے ایسا ہی بھیجا گیا جیسا کہ حضرت عیسی علیہ السلام ان کے لئے بھیجے گئے تھے اور آیت وَ إِذَ الرُّسُلُ أَتَتْ میں الف لام عبد خارجی پر دلالت کرتا ہے یعنی وہ مجد د جس کا بھیجنا بزبان رسول کریم معہود ہو چکا ہے وہ اس عیسائی تاریکی کے وقت میں بھیجا جائے گا۔( شہادت القرآن - ر - خ - جلد 6 صفحہ 320-319) اور اس کی مثال یہ ہے کہ مثلاً آیت هو الذی ارسل رسوله بالهدى و دين الحق ليظهره على الدين كله (الصف: 10) آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے حق میں ہے اور پھر یہی آیت مسیح موعود کے حق میں بھی ہے۔جیسا کہ تمام مفسر اس کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔پس یہ بات کوئی غیر معمولی امر نہیں ہے کہ ایک آیت کا مصداق آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم ہوں اور پھر مسیح موعود بھی اسی آیت کا مصداق ہو۔بلکہ قرآن شریف جو ذ والوجوہ ہے اس کا محاورہ اسی طرز پر واقع ہو گیا ہے کہ ایک آیت میں آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم مراد اور مصدق ہوتے ہیں اور اس آیت کا مصداق مسیح موعود بھی ہوتا ہے جیسا کہ آیت هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَه بالهدى (الصف: 10) سے ظاہر ہے۔اور رسول سے مراد جگہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہیں اور مسیح بھی۔(تحفہ گولڑویہ - ر - خ - جلد 17 صفحہ 217 ) کے صحیح لفظ " مصداق ہے۔صبح