حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 272 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 272

272 حضرت اقدس رسول اکرم کی جمالی تجلتی ہیں یا در ہے کہ جیسا کہ خدا تعالیٰ کے دو ہاتھ جلالی اور جمالی ہیں۔اسی نمونہ پر چونکہ ہمارے نبی ﷺ جل شانہ کے مظہر اتم ہیں لہذا خدا تعالیٰ نے آپ کو بھی وہ دونوں ہاتھ رحمت اور شوکت کے عطا فرمائے۔جمالی ہاتھ کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے کہ قرآن شریف میں ہے وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبياء: 108) یعنی ہم نے تمام دنیا پر رحمت کر کے تجھے بھیجا ہے اور جلالی ہاتھ کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَمَى (الانفال : 18) اور چونکہ خدا تعالیٰ کو منظور تھا کہ یہ دونوں صفتیں آنحضرت ﷺ کی اپنے اپنے وقتوں میں ظہور پذیر ہوں اس لئے خدا تعالیٰ نے صفت جلالی کو صحابہ کے ذریعہ سے ظاہر فرمایا اور صفت جمالی کو مسیح موعود کے اور اس گروہ کے ذریعہ سے کمال تک پہنچایا۔اس کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے وَاخَرِينَ اربعین - رخ جلد 17 صفحہ 421 حاشیہ) مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِم - ہمارے نبی ہے جلال اور جمال دونوں میں جامع تھے مکہ کی زندگی جمالی رنگ میں تھی اور مدینہ کی زندگی جلالی رنگ میں۔اور پھر یہ دونوں صفتیں امت کے لئے اس طرح پر تقسیم کی گئیں کہ صحابہ کو جلالی رنگ کی زندگی عطا ہوئی اور جمالی رنگ کی زندگی کے لئے مسیح موعود کو آنحضرت ﷺ کا مظہر ٹھہرایا۔یہی وجہ ہے کہ اس کے حق میں فرمایا گیا کہ يَضَعُ الْحَرْبَ یعنی لڑائی نہیں کرے گا اور یہ خدا تعالیٰ کا قرآن شریف میں وعدہ تھا کہ اس حصہ کو پورا کرنے کے لئے مسیح موعود اور اس کی جماعت کو ظاہر کیا جائے گا جیسا کہ آیت وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِہم میں اس طرف اشارہ ہے اور آیت حَتَّى تَضَعَ الْحَرْبُ اَوْزَارَھا بھی اشارہ کر رہی ہے۔(اربعین۔رخ جلد 17 صفحہ 443-444) اللہ تعالیٰ نے اس جماعت کو جو مسیح موعود کے ساتھ ہے یہ درجہ عطا فرمایا ہے کہ وہ صحابہ کی جماعت سے ملنے والی ہے و ا خَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهم - مفسرین نے مان لیا ہے کہ یہ مسیح موعود کے ساتھ نہیں در حقیقت رسول اللہ ﷺ کے ہی ساتھ ہے کیونکہ مسیح آپ ہی کے ایک جمال میں آئے گا اور تحمل تبلیغ اشاعت کے کام کے لئے وہ مامور ہوگا۔( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 405)