حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 1
1 باب اوّل فہم قرآن کریم اور منصب حضرت اقدس علیہ السلام الهام حضرت اقدس : مَا أَنَا إِلَّا كَالْقُرْآنِ وَ سَيَظْهَرُ عَلَى يَدَيَّ مَا ظَهَرَ مِنَ الْفُرْقَانِ میں تو بس قرآن ہی کی طرح ہوں اور عنقریب میرے ہاتھ پر ظاہر ہو گا جو کچھ فرقان سے ظاہر ہوا۔( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ 674) حضرت مسیح علیہ السلام جیسے اپنی کوئی شریعت لے کر نہ آئے تھے بلکہ توریت کو پورا کرنے آئے تھے۔اسی طرح پر محمدی سلسلہ کا مسیح اپنی کوئی شریعت لے کر نہیں آیا بلکہ قرآن شریف کے احیاء کے لئے آیا ہے اور اس تکمیل کے لئے آیا ہے جو تکمیل اشاعت ہدایت کہلاتی ہے۔( ملفوظات جلد دوم صفحه 361)