حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 202 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 202

202 تبلیغ میں اس جگہ ایک اور پیغام بھی خلق اللہ کوعموما اور اپنے بھائی مسلمانوں کو خصوصا پہنچا تا ہوں کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ جو لوگ حق کے طالب ہیں وہ سچا ایمان اور کچی ایمانی پاکیزگی اور محبت مولی کا راہ سیکھنے کے لئے اور گندی زیست اور کاہلانہ اور غدارانہ زندگی کے چھوڑنے کے لئے مجھ سے بیعت کریں۔پس جو لوگ اپنے نفسوں میں کسی قدر یہ طاقت پاتے ہیں انہیں لازم ہے کہ میری طرف آویں کہ میں ان کا غمخوار ہوں گا اور ان کا بار ہلکا کرنے کے لئے کوشش کرونگا اور خدا تعالیٰ میری دعا اور میری توجہ میں اُن کے لئے برکت دے گا بشرطیکہ وہ ربانی شرائط پر چلنے کے لئے بدل و جان تیار ہونگے یہ ربانی حکم ہے جو آج میں نے پہنچا دیا ہے۔اس بارہ میں عربی الہام یہ ہے۔اذا عزمت فتوكل على الله واصنع الفلك باعيننا و وحينا۔الذين يبايعونك انما يبايعون الله يد الله فوق ايديهم۔والسلام على من اتبع الهدى۔المبلغ خاکسار غلام احمد عفی عنہ ( یکم دسمبر 1888ء) (سبز اشتہار - ر-خ- جلد 2 صفحہ 470) والله کہ بچھو کشتی نوحم ز کردگار بے دولت آنکه دور بماند ز دز لنگرم ترجمہ:۔بخدا۔میں اپنے پروردگار کی طرف سے نوح کی کشتی کے مانند ہوں۔بدقسمت ہے وہ جو میرے لنگرانداز ہونے کی جگہ سے دور رہتا ہے۔در مشین فارسی مترجم صفحه 167) (ازالہ اوہام - رخ جلد 3 صفحہ 185) جہاں رادل ازیں طاعون دو نیم است نہ ایں طاعون که طوفانِ عظیم است دنیا کا دل اس طاعون کی وجہ سے ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔یہ طاعون نہیں بلکہ طوفان عظیم ہے۔بیا بشتاب سوئے کشتی ما که این کشتی ازاں رب عظیم است جلدی سے ہماری کشتی کی طرف آجا۔کہ یہ کشتی خدائے عظیم کی طرف سے ہے۔( در شین فاری مترجم صفحه 279 ) ( کشتی نوح - ر - خ - جلد 19 صفحہ ٹائٹیل)