حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 97 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 97

97 باب دوم حضرت اقدس کا ذکر قرآن کریم میں قرآن کریم میں انبیاء کے ذکر کا دستور خداوندی وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلاً مِّنْ قَبْلِكَ مِنْهُمْ مَّنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَ مِنْهُم مَّنْ لَّمْ نَقْصُصُ عَلَيْكَ وَ مَا كَانَ لِرَسُولٍ أَنْ يَأْتِي بِايَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ فَإِذَا جَاءَ أَمُرُ اللَّهِ قُضِيَ بِالْحَقِّ وَ خَسِرَ هُنَالِكَ الْمُبْطِلُونَ (المومن: 79) سورۃ نور میں بھی ذکر فرمایا گیا ہے کہ سلسلہ محمد یہ موسویہ سلسلہ کا مثیل ہے۔حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے درمیانی انبیاء کا ذکر قرآن شریف نے نہیں کیا لَم نَقْصُصُ کہہ دیا۔یہاں بھی سلسلہ محمد یہ میں درمیانی خلفاء کا نام نہیں لیا۔جیسے وہاں ابتداء اور انتہا بتائی یہاں بھی یہ بتا دیا کہ ابتداء مثیل موسیٰ سے ہوگی اور انتہاء مثیل عیسی پر۔( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 475)