تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 56 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 56

۵۶ عبادت میں کھڑے رہتے ہیں میں ان سے تھوڑا عمل بھی قبول کروں گا۔اور انہیں لاالہ إلا الله کی گواہی دینے پر جنت میں داخل کروں گا۔موسیٰ نے کہا۔مجھے اس امت کا نبی بنا دیجئے خدا تعالیٰ نے کہا اس امت کا نبی اس امت میں سے ہو گا۔موسیٰ نے کہا مجھے اس نبی کی امت میں سے بنادیجئے۔خدا تعالی نے جواب دیا تو پہلے ہو گیا ہے اور وہ نبی پیچھے ہو گا۔لیکن میں تجھے اور اسے دار الجلال (جنت) میں اکٹھا کر دوں گا۔“ 66 حدیث ہذا کا یہ فقرہ کہ موسیٰ نے کہا مجھے اس امت کا نبی بنادیجئے اور خدا تعالیٰ کا اس پر یہ جواب نبيُّهَا مِنْهَا کہ اس امت کا نبی اس امت میں سے ہو گا۔اس بات پر روشن دلیل ہے کہ امت محمدیہ میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک نبی ہونے کا بالضرور امکان تھا۔تبھی تو اللہ تعالٰی نے موسیٰ کی درخواست منظور نہ کی کہ مجھے اس امت کا نبی بنا دیجئے بلکہ جواب میں یہ فرمایا نَبيُّهَا مِنْهَا کہ اس امت کا نبی اس امت میں سے ہو گا۔پس یہ روایت اس امر پر نص صریح ہے کہ امت محمدیہ میں خدا تعالیٰ کے نزدیک ایک نبی ضرور ہونے والا تھا۔اور اس سے اشارہ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسی ابھی دورِ رسالت محمدیہ میں حضرت موسیٰ کی طرح ظاہر نہیں ہو سکتے کیونکہ جو وجہ خدا تعالیٰ نے امت محمدیہ میں حضرت موسیٰ کے نبی نہ ہو سکنے کی بیان فرمائی ہے وہی وجہ حضرت عیسی کے امت محمدیہ میں ظہور کے لئے بھی مانع ہو گی۔پس اس تیسری حدیث کے مقابل بھی جب وہ ساری کی ساری احادیث رکھی جائیں جو انقطاع نبوت پر بطور دلیل پیش کی جاتی ہیں تو ان میں انقطاع نبوت صرف انہی معنوں میں مانا جا سکتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کے بعد کوئی شارع اور مستقل نبی نہیں آسکتا۔امتی نبی کی آمد میں یہ روایات کوئی روک نہیں ہو سکتیں۔پس اس طرح یہ دونوں قسم کی حدیثیں جن میں سے بعض امکان نبوت اور بعض انقطاع نبوت پر دال ہیں۔ایک دوسری سے بالکل مطابق ہو جاتی ہیں اور ان میں کوئی اختلاف نہیں