تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 603 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 603

۶۰۳ اٹھا کر پھر تاج عزت رکھا دیتے ہیں۔اور مجور اور اکیلے ہو کر پھر ناگہاں ایک جماعت کے ساتھ نظر آتے ہیں۔وہ یہی راز وفاداری ہے۔جس کے رشتہ محکم کو نہ تلواریں قطع کر سکتی ہیں اور نہ دنیا کا کوئی بلوہ اور خوف مفسدو اس کو ڈھیلا کر سکتا ہے۔السلام عليهم من الله و ملئكته ومن الصلحاء اجمعین ہر پڑھنے والا خود سمجھ سکتا ہے کہ اس عبارت میں ”راز وفاداری“ سے کیا مراد ہے۔پس یہ فقرہ قابل اعتراض نہیں کیونکہ آگے اس کی نہایت لطیف تفسیر اور وضاحت موجود ہے۔“ جائے گا۔" : - " تیری ذریت کو بڑھائے گا اور من بعد تیرے خاندان کا تجھ سے ہی ابتداء قرار دیا (ازالہ اوہام صفحه ۶۳۴) اس عبارت میں اللہ تعالیٰ کی دو الہامی پیشگوئیوں کا ذکر ہے۔اور اس عبارت سے پہلے اور بھی کئی پیشگوئیاں مذکور ہیں۔یہ عبارت اپنے اس مضمون میں صاف ہے۔کہ خدا تعالٰی نے وعدہ کیا ہے۔کہ وہ آپ کی ذریت کو بڑھائے گا۔چنانچہ اللہ تعالی نے یہ و عده نهایت شاندار طریق سے پورا فرمایا ہے اور آپ کی ذریت جسمانی و روحانی ترقی پر ترقی کر رہی ہے۔دوسری پیشگوئی یہ کی گئی ہے کہ اس کے بعد تیرے خاندان کا تجھ سے ہی ابتداء قرار دیا جائے گا۔یہ عبارت عربی الهام ينقطع من اباء ك ويبدء منك كا اردو مفہوم ہے۔کہ آپ کے خاندان کی باقی شاخیں خشک ہو جائیں گی اور باقی لوگ لاولد رہ جائیں گے۔اور آئندہ سے آپ کے خاندان میں سے صرف آپ کی شاخ پھلے پھولے گی۔اور خاندان آپ کی طرف سے منسوب ہو گا۔اللہ اللہ یہ کیسی عظیم الشان پیشگوئی ہے۔جس کے عمل میں آنے کے لئے کسی انسانی تدبیر کا کچھ دخل نہیں ہو سکتا۔حضرت اقدس کے خاندان کی باقی سب شاخیں ان لوگوں کے لاولد رہ جانے کی وجہ سے خشک ہو گئیں۔اور صرف آپ کی ذریت جاری ہے۔جناب برق صاحب اس معجزانہ نشان سے از راہ تقوی خدا تعالی کی ہستی پر