تحقیقِ عارفانہ — Page 565
۵۶۵ کے دین کو راہ ثواب سمجھا ہو۔اور کچھ عجب نہیں کہ ایسا ہی ہوا ہو کیونکہ اکثر سادہ لوح بے مغز ایسی جگہ دھوکا کھا جاتے ہیں اگر ایسا سمجھو۔تو کچھ نہیں سمجھے۔اوّل تو اس تقدیر پر لازم تھا کہ اہل یورپ اور امریکہ کا اتباع پوری طرح کرتے۔" جناب برق صاحب ! اس عبارت میں بھی آپ کو کوئی نقل دکھائی دیتا ہے یا نہیں ؟ کیا ان دونوں اقتباسات سے ظاہر نہیں ہے کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے زمانہ کے ادیب اور اہل علم حضرات کی زبان میں کثرت سے عربی الفاظ اور تراکیب موجود تھیں۔جو عوام الناس کے فہم سے بالا تھیں ؟ حضرت اقدسن کی جو عبارتیں برق صاحب نے پیش کی ہیں وہ تو ان کے مقابلہ میں ثقل سے خالی ہیں۔تكرار الفاظ کے عنوان کے تحت برق صاحب نے حضرت اقدس کی چند عبارتیں پیش کی ہیں :- نمبرا :۔بوڑھے ہو کر پیرانہ سالی کے وقت میں۔“ الجواب (دیباچہ براہین احمدیہ حصہ دوم طبع اول صفحه ۲) ( حرف محرمانه صفحه ۳۶۳) بظاہر بڑھایا اور پیرانہ سالی مترادف معلوم ہوتے ہیں لیکن اس جگہ پیرانہ سالی سے مراد محض بڑھاپا نہیں بلکہ بڑھاپے کی انتہائی صورت مراد ہے پس اس جگہ تکرار لفظ بے فائدہ نہیں۔بلکہ یہ تکرار ملیح ہے جس میں ایک زائد فائدہ ملحوظ ہے۔نمبر ۲: - ائمہ اربعہ کی شہادت گواہی دے رہی ہے۔" (تحفہ گولڑویہ صفحہ ۹) اعتراض یہ ہے کہ شہادت کے معنے بھی گواہی کے ہیں۔(حرف محرمانه صفحه ۳۶۳)