تحقیقِ عارفانہ — Page 518
۵۱۸ تذکرہ میں جمع کر دئیے گئے ہیں۔اگر اس کشف کی صحت کا کوئی ثبوت ہو تا تو یہ بھی تذکرہ میں درج کیا جاتا۔“I love You”_0 "آئی لویو" یعنی خدا کہتا ہے کہ میں تم سے محبت رکھتا ہوں۔نہ معلوم اس الہام میں برق صاحب کو کیا عجیب بات نظر آئی ہے۔کیا خدا تعالیٰ کا کسی انسان سے محبت کرنا قابل تعجب ہے۔خدا تعالٰی قرآن مجید میں فرماتا ہے :- إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ (توبه : ۴) وَاللهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ (آل عمران : ۱۴۹) یعنی اللہ تعالیٰ پر ہیز گاروں سے محبت رکھتا ہے۔اور اللہ تعالی نیکی کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے۔۔ڈگری ہو گئی ہے مسلمان ہے ؟ ( براہین احمدیہ حاشیه در حاشیه صفحه ۵۲۲) یه الهام براہین احمدیہ حصہ چہارم کے صفحہ ۵۲۲ پر نہیں بلکہ صفحہ ۵۵۳ پر درج ہے اس الہام میں مسلمان ہے “ کا فقرہ استفہامیہ ہے۔اس الہام کی تشریح اور تفصیل اسی جگہ یوں درج ہے :- ایک مقدمے میں کہ اس عاجز کے والد مرحوم کی طرف سے اپنے زمینداری حقوق کے متعلق کسی رعیت پر دائر تھا۔اس خاکسار پر خواب میں یہ ظاہر کیا گیا کہ اس مقدمہ میں ڈگری ہو جائے گی چنانچہ اس عاجز نے وہ خواب ایک آریہ کو جو کہ قادیان میں موجود ہے، بتلادی۔“ (دیکھو تریاق القلوب صفحہ ۳۷) وو پھر بعد اس کے ایسا اتفاق ہوا کہ اخیر تاریخ پر صرف مد عاعلیہ مع اپنے چند گواہوں کے عدالت میں حاضر ہوا۔اور اس طرف سے کوئی مختار وغیرہ حاضر نہ ہو اشام نمبرا : لالہ شرمیت