تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 481 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 481

۴۸۱ حضرت اقدس نے تمہ حقیقۃ الوحی صفحہ ۳۹ میں اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا ذکر فرمایا ہے۔اور برف باری شدید بارشوں اور شدید سردی پڑنے سے متعلق اخبارات کے اقتباسات بھی درج کئے ہیں اور کشمیر سے آمدہ ایک خط بھی درج فرمایا۔چنانچہ آپ تحریر فرماتے ہیں۔دو یہ پیشگوئی جو مع تشریح رسالہ ریویو آف ریلیجز اور پرچہ بدر اور الحکم میں اس کے ظہور سے نو ماہ پہلے لکھی گئی تھی اور ظہور کے لئے بہار کا موسم معین کیا گیا تھا صفائی سے پوری ہو گئی۔یعنی جب مین بہار کا موسم آیا اور باغ پھولوں اور شگوفوں سے بھر گئے تب خدا تعالٰی نے اپنا وعدہ اس طرح پر پورا کیا کہ کشمیر اور یورپ اور امریکہ کے ملکوں میں برف باری حد سے زیادہ ہوئی جس کی تفصیل ابھی ہم انشاء اللہ چند اخباروں کے حوالہ سے لکھیں گے۔لیکن اس ملک میں ہمو جب منشاء پیشگوئی کے خاص اس حصہ ملک میں وہ شدید سردی اور کثرت بارش ہوئی کہ ملک فریاد کر اٹھا۔اور ساتھ ہی بعض حصہ میں اس ملک کے اس قدر برف پڑی کہ لوگ حیران ہو گئے کہ کیا ہونے والا ہے۔چنانچہ آج ہی ۲۵ فروری ۱۹۰۷ء کو ایک خط ، نام حاجی عمر ڈار صاحب ( جو باشند و کشمیر ہیں عبدالرحمن ان کے بیٹے کی طرف سے) کشمیر سے آیا ہے کہ ان دنوں میں اس قدر برف پڑی ہے کہ تین گزیک زمین پر چڑھ گئی۔اور ہر روز بر محیط عالم ہے۔یہ وہ امر ہے کہ کشمیر کے رہنے والے اس سے حیران ہیں کہ بہار کے موسم میں اس قدر برف کا گرنا خارق عادت ہے۔“ جب یہ الہام نازل ہوا تو اس وقت آپ نے اس کی دو توجیہات کیں جو بدر دار مئی ۱۹۰۱ء اور الحکم ۱۰ مئی ۱۹۰۹ء میں درج ہیں۔اور یہ العام اخبار الحکم در مئی ۱۹۰۶ ء میں درج ہو چکا تھا۔تشریح یہ درج ہے کہ۔