تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 444 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 444

۴۴۴ کے مطابق لڑکے پیدا ہوتے جائیں یہاں تک کہ چار کا عدد جو پہلی پیشگوئیوں میں قرار دیا تھاوہ پورا ہو جائے۔حالانکہ یہ پیشنگوئی اسی کی طرف سے ہو جو کہ محض افتر ا سے اپنے تیں خدا تعالیٰ کا مامور قرار دیتا ہے۔کیا ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ مفتری کی ایسی مسلسل طور پر مدد کرتا جائے کہ ۱۸۸۶ء سے لغائت ۱۸۹۹ء چودہ سال تک برابر وہ مدد جاری رہے۔کیا کبھی مفتری کی تائید ایسی کی یا صلحہ دنیا پر اس کی کوئی نظیر بھی ہے۔( تریاق القلوب صفحه ۴۳) پس اس چوتھے لڑکے کی پیدائش کا مولوی عبدالحق غزنوی کی زندگی سے واستہ کر دینا عقلمند اور سلیم الطبع لوگوں کیلئے اس پیشگوئی کی عظمت کو بڑھا دیتا ہے۔پھر اس کی عظمت کو زیادہ بڑھانے والا ایک اور پہلو بھی ہے۔چنانچہ حضرت اقدس تحریر فرماتے ہیں :- ضمیمہ انجام آتھم صفحہ ۱۵ میں یہ عبارت لکھی گئی تھی۔ایک اور الہام ہے جو ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں شائع ہوا تھا اور وہ یہ ہے کہ خدا تین کو چار کریگا اس وقت ان تین لڑکوں کا جواب موجود ہیں نام و نشان نہ تھا اور اس الہام کے معنی یہ تھے کہ تین لڑکے ہوں گے اور پھر ایک اور ہوگا جو تین کو چار کردے گا۔سو ایک بڑا حصہ اس کا پورا ہو گیا۔یعنی خدا نے تین لڑکے مجھ کو اس نکاح سے عطاء کئے جو تینوں موجود ہیں۔صرف ایک کی انتظار ہے جو تین کو چار کرنے والا ہوگا۔اب دیکھو یہ کس قدر بزرگ نشان ہے کیا انسان کے اختیار میں ہے کہ اول افتراء کے طور پر تین یا چار لڑکوں کی خبر دے اور پھر وہ پیدا بھی ہو جائیں ؟ فقط یہ عبارت جس پر ہم نے خط کھینچ دیا ہے ضمیمہ انجام آتھم کی ہے۔اگر تم اس نیمہ کو کھول کر پڑھو گے تو اس کے صفحہ ۱۵ میں یہی عبارت پاؤ گے۔اب خدا تعالی کی قدرت کا نشان دیکھو کہ وہ پسر چهارم جس کے پیدا ہونے کی نسبت اس صفحہ ا