تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 430 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 430

والسلام على من اتبع الهدى اشتهار صداقت آثار مورخه ۱۸ اپریل ۱۸۸۶ء) جناب برق صاحب نے بھی یہ اقتباس درج کیا ہے ملاحظہ ہو حرف محرمانہ فحہ ۲۸۵ مگر دانستہ درمیان سے وہ عبارت جس پر ہم نے مخط کھینچ دیا ہے۔حذف کر کے اس کی جگہ نقطے دیدیئے ہیں اور یہ کارروائی انہوں نے اس لئے کی ہے کہ اس عبارت کو حذف کئے بغیر جناب برق صاحب وہ اعتراض نہیں کر سکتے تھے جو انہوں نے اس مقام پر کیا ہے۔پہلا اعتراض برق صاحب نے اس موقعہ پر یہ اعتراض کیا ہے کہ جب ۷ اگست ۱۸۸۷ء کو ایک لڑکا پیدا ہوا تو آپ نے اسے پسر موعود سمجھ کر اس کا نام بشیر رکھا۔اور اعلان کیا :- اے ناظرین! میں آپ کو بشارت دیتا ہوں کہ وہ لڑکا جس کے تولد کے لئے میں نے اشتہار ۸/ اپریل ۱۸۸۶ء میں پیشگوئی کی تھی اور خدا تعالیٰ سے اطلاع پا کر اپنے کھلے کھلے بیان میں لکھا تھا کہ اگر وہ حمل موجودہ میں پیدا نہ ہوا تو دوسرے حمل میں جو اس کے قریب ہے ضرور پیدا ہو جائے گا۔آج ۱۶؍ ذیقعد ۱۳۰۴ هجری مطابق اگست ۱۸۸۷ء میں ۱۲ بجے رات کے بعد ڈیڑھ بجے کے قریب وہ موعود مسعود پیدا ہو گیا۔فالحمد للہ علی ذالک۔اس لڑکے کا نام بشیر احمد ر کھا گیا۔" خوشخبری اشتمار۷ / اگست ۱۸۸۷ء و تبلیغ رسالت جلد ا صفحه ۸۹) جناب برق صاحب اس پر لکھتے ہیں :- اس اشتہار کی خط کشیدہ سطور کو دیکھئے اور پھر ۸ / اپریل کے اشتہار کو پڑھئے