تحقیقِ عارفانہ — Page 429
۴۲۹ نے آپ کو زمین کے کناروں تک شہرت دی۔قوموں نے آپ سے برکت حاصل کی اور کر رہی ہیں۔جناب برق صاحب نے اس پیشگوئی پر بھی اپنی عادت کے موافق ایسے بے سر و پا اعتراضات کئے ہیں جو معقولیت سے بالکل خالی ہیں۔اور بعض ایسے حیلے بھی اختیار کئے ہیں تاکہ جن لوگوں کو اس پیشگوئی کا صحیح علم نہیں ان جیلوں سے وہ انہیں مغالطہ دے بات یہ ہے کہ اس پیشگوئی کے بعد حضرت مسیح موعود کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہو ا جس کا نام بشیر احمد رکھا گیا اور یہ سولہ مہینے زندہ رہ کر وفات پا گیا۔چونکہ الہام بتاتا تھا کہ پھر موعود 9 سال کے اندر موجب وعدہ الٹی پیدا ہو گا۔اس لئے اس لڑکے کی پیدائش پر یہ گمان کیا جا سکتا تھا کہ ممکن ہے کہ یہی وہ موعود لڑکا ہو جس کی نسبت ۲۰ فروی ۱۸۸۶ء کے اشتہار میں پیشگوئی کی گئی ہے۔لیکن حضرت اقدس نے اس کے متعلق اپنا کوئی اجتہاد شائع نہ فرمایا۔چنانچہ اس لڑکے کی پیدائش کے متعلق آپ نے ۸ / اپریل ۱۸۸۶ء کے اشتہار میں پیشگوئی بیان فرماتے ہوئے لکھا ہے :- " جناب الہی میں توجہ کی گئی تو آج ۸ر اپریل ۱۸۸۶ء میں اللہ جل شاعہ کی طرف سے اس عاجز پر اس قدر کھل گیا کہ ایک لڑکا بہت ہی قریب ہونے والا ہے جو ایک مدت حمل سے تجاوز نہیں کر سکتا۔اس سے ظاہر ہے کہ غالباً ایک لڑکا ابھی ہونے والا ہے یا بالضرور اس کے قریب حمل میں۔لیکن یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ جواب پیدا ہو گا یہ وہی لڑکا ہے یادہ کسی اور وقت میں نو برس کے عرصہ میں پیدا ہو گا۔اور پھر اس کے بعد یہ بھی الہام ہوا کہ انہوں نے کہا کہ آنیوالا یہی ہے یا ہم دوسرے کی راہ تھیں۔چونکہ یہ عاجز ایک ہند و ضعیف مولی جل شانہ کا ہے۔اس لئے اسی قدر ظاہر کرتا ہے جو منجانب اللہ ظاہر کیا گیا۔آئندہ جو اس سے زیادہ منکشف ہو گا وہ بھی شائع کیا جائے گا