تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 391 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 391

۳۹۱ يداً والی پیشگوئی ظاہری لفظوں میں تو وقوع میں نہیں آئی۔حالانکہ یہی اجتہاد کیا گیا کہ ظاہری لفظوں میں پوری ہو گی۔چنانچہ آنحضرت اللہ کے سامنے ازواج نے ہاتھ نا پے تو حضرت سودہ کے ہاتھ سب سے لمبے پائے گئے۔مگر ان کی وفات چونکہ پہلے نہ ہوئی اس لئے تعبیری رنگ میں یہ پیشگوئی یوں پوری ہو گئی کہ ام المومنین حضرت زینب سب سے پہلے وفات پا گئیں جو صدقہ بہت دیا کرتی تھیں۔اس طرح لیے ہاتھوں کی تعبیر بہت صدقہ دینا قرار پائی۔نکاح کے تعبیری معنی تعطیر الانام جلد ۲ صفحہ ۲۷۹ میں یوں لکھے ہیں :- النكاح في المنام يدل على المنصب الخليل یعنی خواب میں نکاح کسی بڑے منصب کے ملنے پر دلالت کرتا ہے۔پس خواب میں نکاح کی اس تعبیر کے مطابق زیرحث آسمانی نکاح کی تعبیر یہ وو نکلی کہ اس پیشگوئی کے بعد خدا تعالٰی نے حضرت مرزا غلام احمد صاحب کو صحیح موجود کا منصب عطا فر مایا۔اور اس کی تعبیر اس رنگ میں بھی پوری ہو گئی کہ محمدی پیشم صاحبہ کا خاندان آپ پر ایمان لے آیا۔فالحمد لله على ذالك بعض ضمنی اعتراضات جناب برق صاحب نے اس پیشگوئی پر بعض ضمنی اعتراضات بھی کئے ہیں۔اعتراض اوّل یہ ہے کہ :- یہ پیشگوئی الہامی تھی یہ اللہ کا فرض تھا کہ اس نکاح کا انتظام کرتا اور مسیح موعود خاموش بیٹھے رہتے۔لیکن خدائی وعدہ کے باوجود جناب مرزا صاحب نے بھی ہر ممکن کوشش فرمائی۔" (حرف محرمانه صفحه ۲۵۸)