تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 27 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 27

یوں لکھا ہے :- ا۔وہ نگینہ جس پر نام کندہ ہو۔۲۔انگوٹھی۔- آخر ، انجام ۴۔کسی چیز کو ختم کرنے والا۔۵- کاغذ پر مہر کا نقش۔آگے لکھتے ہیں :- ۲۷ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیت زیر حث میں کون سے معنی چسپاں ہوتے ہیں۔آخری نبی کا مفہوم تو بالکل صاف ہے۔لیکن نبیوں کی مہر یا انگوٹھی کا کوئی مطلب سمجھ میں نہیں آتا پہلے ان فقروں کو پڑھئے۔-1 ۱- یہ مُہر زید کی ہے۔۲۔یہ مُہر عدالت کی ہے۔۳۔یہ مہر مجسٹر یوں کی ہے۔کیا آخری فقرہ کا مطلب یہ ہے کہ اس مہر سے مجسٹریٹ لاتے ہیں۔کیا دوسرے فقرہ کا یہ مطلب ہے کہ اس مہر سے عدالتیں تیار ہوتی ہیں اگر یہ مفہوم صریحاً غلط ہے تو پھر خاتم الانبیاء ( نبیوں کی مہر کی یہ تفسیر کیسے درست ہو سکتی ہے کہ ایسی مُہر جس سے نبی بنتے ہیں۔الجواب برق صاحب کی علمی لغزش (حرف محرمانه صفحه ۲۱) جناب برق صاحب پر واضح ہو کہ اس اعتراض کے پیش کرنے میں آپ نے سخت علمی غلطی کا ارتکاب کیا ہے عدالت کی مہر یا مجسٹریٹ کی مہر سے تو واقعی نہ