تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 342 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 342

۳۴۲ ہونے کی خبر ہو عدم تو بہ یا عدم عضو کی شرط سے مشروط ہوتی ہیں۔اور مل بھی جاتی ہیں اور تاخیر میں بھی پڑ جاتی ہیں۔جو پیشگوئیاں وعدہ کے رنگ میں ہوتی ہیں ان میں سے بھی بعض وعدے ایسے ہو سکتے ہیں جو عند اللہ تو مشروط بشر ایک ہوں لیکن ان شرائط سے ملہم کو اطلاع نہ دی گئی ہو۔جیسا کہ پیشگویوں کے اصول میں بیان ہوا۔مسیح موعود کی پیشگوئیوں کے متعلق ایک غیر جانبدار کی رائے برق صاحب کی پیش کردہ دس پیشگوئیوں پر ان کی تنقید کا جواب دینے سے پہلے ہم حضرت اقدس کی سترہ پیشگوئیاں وہ پیش کر دینا چاہتے ہیں جنہیں ایک غیر از جماعت محقق مولوی سمیع اللہ صاحب فاروقی جالندھری نے پاکستان بنے سے پہلے اپنے رسالہ اظہار حق میں جو نذیر پر جنگ پر لیس امرتسر میں باہتمام سید مسلم حسن زیدی پر نظر طبع کر لیا تھا۔اور اپنی غیر جانبدارانہ تحقیق علمائے اسلام کے سامنے بصورت استفسار پیش کی تھی۔وہ اپنے اس رسالہ کے صفحہ ۷ ۸ پر حضرت اقدس کی پیشنگوئیوں کو آٹھ قسم کی قرار دے کر آٹھویں قسم کی پیشگوئیوں کے متعلق لکھتے ہیں :- بعض پیشگوئیاں ایسی بھی ہیں جو حیرت انگیز طریق پر پوری ہوئی ہیں اور ان کو دیکھ کر تعجب ہوتا ہے کہ کیونکر ممکن ہے کہ ایک شخص کئی سال پہلے ایسی محیر العقول باتیں کہدے جن کی نسبت بظاہر کوئی قرائن موجود نہ ہوں۔“ پھر وہ اپنے رسالہ کے صفحہ ۱۳ ایران کے درج کرنے سے پہلے لکھتے ہیں :- ان میں سے بعض پیشگوئیاں واقعی محیر العقول ہیں جنہیں ہم درج کرتے ہوئے علمائے اسلام سے دریافت کرتے ہیں کہ ایک معمولی انسان جس کا خدا تعالی سے کوئی تعلق نہ ہو کیونکر بعض آنے والے واقعات کی خبر کئی کئی سال پیشتر دے سکتا ہے۔ہم علمائے اسلام کی خدمت میں مؤدبانہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ جذبات سے قطع نظر فرماتے ہوئے دلائل سے ثابت کریں کہ اس قسم کی پیشگوئیوں کا ظہور کسی ایسے