تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 341 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 341

۳۴۱ پیشگوئیاں جناب برق صاحب نے حضرت اقدس کی صدہا پیشگوئیوں میں سے صرف دس پیشگوئیوں پر اپنی کتاب میں تنقید کی ہے۔یہ پیشگوئیاں ان کے نزدیک پوری نہیں ہوئیں۔دراصل پیشگوئیوں کے متعلق چند اصول ہیں جن کو ملحوظ نہ رکھنے سے بعض لوگ حضرت اقدس کی چند پیشگوئیوں پر اعتراض کرتے رہے ہیں۔ایسے اعتراضات دراصل معترضین کی جواقفی اور پیشنگوئیوں کے اصول کو مد نظر نہ رکھنے کا نتیجہ ہوتے ہیں برق صاحب کو اگر حضرت اقدس کی پیشگوئیوں میں سے دس پیشگوئیوں پر اعتراضات ہیں تو باقی پیشگوئیاں جو لفظاً لفظاً نہایت صفائی سے وقوع میں آچکی ہیں ان کے متعلق بھی آپ کو اظہار رائے کر دینا چاہئے تھا۔یہ تو کوئی تحقیق کی راہ نہیں کہ جن پیشگوئیوں پر انہیں اعتراضات تھے انہیں تو انہوں نے اپنی کتاب میں درج کر دیا مگر دوسری سینکڑوں پیشگوئیوں کو انہوں نے اپنی کتاب کے پڑھنے والوں سے مخفی رکھنے کی کوشش کی ہے اور ان میں سے صرف دو پیشگوئیوں کے پورے ہونے کا اعتراف کیا ہے۔جو پنڈت لیکھرام اور مرزا احمد بیگ کی معین زمانہ کے اندر ہلاکت سے تعلق رکھتی ہیں۔مگر آپ کی روش کو دیکھتے ہوئے ایں ہمہ غنیمت است “۔واضح رہے پیشگوئیوں کے بارہ میں یہ کوئی معیار نہیں کہ تمام پیشگوئیاں لفظاً لفظاً پوری ہو جانی چاہئیں۔بلکہ اصول کی کتابوں میں قرآن وحدیث کی روشنی میں یہ تعلیم کیا گیا ہے کہ وعید کی پیشگوئیاں یعنی ایسی پیشگوئیاں جن میں کسی پر عذاب نازل