تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 292 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 292

۲۹۲ برق صاحب کی مغالطہ وہی حالانکہ یہ ۱۴ اپریل ۱۹۰۷ء کی ڈائری ہے جو بدر ۱۲۵ اپریل ۱۹۰۷ء میں شائع ہوئی مگر جناب برقی صاحب اسے خط کے مضمون کی طرح ۵ اپریل کی ڈائری قرار دے رہے ہیں۔تا یہ مغالطہ دے سکیں کہ اس خط میں جو دعا شائع کی گئی ہے کہ صادق کی زندگی میں جھوٹے کی موت ہو۔یہ دراصل ایک پیشگوئی تھی جس کی بنیاد خدا تعالٰی کی طرف سے رکھی گئی تھی۔حالانکہ اس خط میں صاف یہ امر لکھا ہوا موجود تھا کہ یہ کسی الہام یا وحی کی بناء پر پیشگوئی نہیں پھر یہ خط ۱۵ر اپریل ۱۹۰ء کا لکھا ہوا ہے اور ڈائری ۱۴، اپریل عشاء کی ہے جس میں شاء اللہ کے متعلق جو کچھ لکھا گیا ہے" کے الفاظ جو کچھ “ سے ۱۴ اپریل ۱۹۰۷ء سے پہلے کی تحریر میں مراد ہیں۔کسی بعد کی تحریر کی طرف ان کا اشارہ ہو ہی نہیں سکتا۔برق صاحب کی حق پوشی ہے۔اس سارے مضمون میں برق صاحب نے کئی طرح حق پوشی سے کام لیا اول : - یہ کہ اعجاز احمدی میں مولوی ثناء اللہ صاحب کے متعلق جو مضمون لکھا گیا تھا اس کے ایک ضروری فقرہ کو چھپایا ہے۔جو ایک شرط کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس فقرہ کے اظہار سے جناب برق صاحب کا سارا تانابانا ٹوٹ جاتا تھاوہ فقرہ یہ ہے کہ :- اگر اس چیلنج پر وہ ( مولوی ثناء اللہ صاحب ) مستعد ہوئے کہ کاذب صادق سے پہلے مر جائے تو ضرور وہ پہلے مریں گے۔“ (اعجاز احمدی صفحہ ۳۷) مگر مولوی ثناء اللہ صاحب نے نہ تو یہ شرط قبول کی اور نہ کسی پوسٹر کے ذریعہ اپنی مستعدی کا اظہار کیا۔اس جگہ برق صاحب اس حقیقت کو چھپا کر یہ کہہ کر