تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 279 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 279

۲۷۹ الجواب حضرت اقدس نے تو بعض وحشی مسلمانوں کا لفظ لکھا تھا۔لیکن برقی صاحب نے اعتراض کے موقعہ پر بعض کا لفظ اڑا کر وحشی مسلمانوں بنادیا ہے۔صرف یہ تاثر پیدا کرنے کے لئے کہ حضرت اقدس سب مسلمانوں کو وحشی قرار دے رہے ہیں۔اور یہ امر جناب برق صاحب کے بائیں ہاتھ کا کرتب ہے۔افسوس ہے کہ برق صاحب کو نظر نہیں آیا کہ حضرت مسیح موعود نے کس حکمت عملی سے دجال پادریوں کو ضرب لگائی ہے۔کہ سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔یعنی پادریوں کی گندہ دہنی کا منہ توڑ اور دندان شکن جواب بھی اسلام کی طرف سے ہو جائے اور گورنمنٹ بھی آپ کے سر نہ ہو سکے۔پس اس حکمت عملی کے میان میں یہی مصلحت تھی کاش آپ نظر بصیرت سے کام لیں۔کیا آپ کو یہ پسند تھا کہ کشت خون ہو اور مسلمان مارے جائیں۔اگر نہیں تو پھر گور نمنٹ کو یہ بتانا ضروری تھا کہ اس مدافعت میں آپ نے گورنمنٹ کا بھلا کیا ہے اور قوم سے بھی بھلائی کی ہے۔پادری عماد الدین کی تحریریں تو ایسی اشتعال انگیز تھیں کہ پادری صفدر علی صاحب کو یہ لکھنا پڑا کہ ان تحریروں سے ممکن تھا۔۱۸۵۷ء کی طرح بغاوت ہو جاتی۔پس اس طرح حضرت اقدس نے سختی سے پادریوں کو جواب دے کر بعض جو شیلے مسلمانوں کے دلوں کو ٹھنڈا کر کے قوم کی عظیم الشان خدمت انجام دی ہے اور انہیں جن کے پاس مقابلہ کے لئے پھول جناب برق صاحب لاٹھی بھی نہ تھی سخت تباہی بربادی اور فتنہ سے بچالیا ہے۔برق صاحب کی ایک اور تحریف برق صاحب لکھتے ہیں :-