تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 234 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 234

۲۳۴ ایک قلیل اقلیت موجود ہے پھر آپس کے معاہدات بھی ہیں ان چیزوں کے باوجود گذشتہ پندرہ سال میں مسلمانوں سے بھارت میں جو سلوک ہوا ہے اور حال ہی میں جو فرقہ وارانہ فضاء موجود ہے۔اگر آج سے ساٹھ سال قبل ہندوستان آزاد ہو تا تو وہاں کے مسلمان کی کیا حالت ہوتی ؟ انگریزوں کے ہندوستان چھوڑنے سے مسلمان کا صرف آقا تبدیل ہو جاتا انگریز جاتا اور ہندو اس سے بدترین صورت کا آقا بر سر اقتدار آجاتا۔اس لئے اس وقت کے حالات میں ہر درد مند مسلمان اس بات سے خوفزدہ تھا کہ اگر ایسے حالات میں انگریز نے ہندوستان کو چھوڑا تو یہ مسلمانوں کے حق میں انتہائی خطر ناک ثابت ہو گا۔ہندوؤں کی جس متعصبانہ ذہنیت نے جناب قائد اعظم کو کانگرس سے علیحدہ ہو جانے پر مجبور کیا تھا اسی ہندو ذہنیت کا واضح تصور حضرت اقدس مرزا صاحب اور ان کے زمانہ کے مسلمان مفکرین کو آزادی کے نعرے میں شرکت سے روکنے کا موجب تھا۔پاکستان کا تصور تو بعد کی پیداوار ہے۔آپ کس طرح توقع رکھتے ہیں کہ حضرت بانی جماعت احمدیہ جن کی وفات ۱۹۰۸ء میں ہوئی وہ پاکستان کے قیام کی تائید میں کوئی بیان یا انگریز کو ہندوستان چھوڑنے کا مشورہ دیتے۔تا ہم جب پاکستان کا واضح تصور پیش ہوا اس وقت جماعت احمدیہ نے ہر ممکن آئینی طریق سے مسلمانوں کے اس مطالبہ کی تائید کی۔اور پاکستان کے قیام میں عملی جدوجہد کی۔یہ ایک علیحد ہ باب ہے۔اور پاکستان کا کوئی دیانتدار مؤرخ پاکستان کے قیام کے بارہ میں جماعت احمدیہ کی مجموعی اور جماعت کے افراد کی انفرادی خدمات کو نظر انداز نہیں کرے گا۔انگریزوں سے جہاد کی حرمت کے متعلق علماء کے فتاوی محترم برق صاحب نے حضرت بانی جماعت احمدیہ پر تو یہ الزام لگا دیا کہ آپ نا جائز طور پر انگریزی حکومت کی خوشامد کر کے امت مسلمہ کو درس غلامی دے رہے