تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 230 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 230

۲۳۰ باب ششم و هفتم الدجال و جهاد جناب برق صاحب نے اپنی کتاب حرف محرمانہ کے چھٹے باب میں مسیح الدجال کے عنوان کے تحت صفحہ ۱۲۶ سے صفحہ ۱۵۴ تک ایک مبسوط مضمون قلمبند کیا ہے اس مضمون کے پہلے حصے میں وہ مختلف اسلامی ممالک میں انگریزوں کے مظالم کی داستانیں سنا کر اپنے اعتراضات کے لئے زمین تیار کرتے ہیں۔اور پھر اعتراضات اٹھاتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب نے ایسے ظالم لوگوں کی کیوں تعریف کی ہے۔اور کیوں ان سے تعاون کی تعلیم دی ہے۔اور کیوں ان کے شکریہ کا اظہار کیا ہے۔یہ اعتراضات جناب برق صاحب نے اس وقت اٹھائے ہیں جبکہ انگریز ہندوستان چھوڑ کر جاچکے ہیں۔ورنہ انگریزوں کے زمانہ میں مسلمان علماء اور لیڈر انگریزوں کی تعریف میں رطب اللسان تھے اور مسلمانوں کو انگریزوں سے تعاون اور خیر خواہی کی دعوت دے رہے تھے۔پھر جناب برق صاحب نے دجالی فتنہ کو جو عیسائی پادریوں کی مسلمانوں میں اپنی تبلیغی سرگرمیوں سے تعلق رکھتا ہے یہ رنگ دے کر کہ یہ فتنہ انگریزی حکومت ہند کا تھا۔حضرت مسیح موعود کے متعلق اس زمانہ کے مسلمانوں کے ذہنوں کو مسموم کرنے کی کوشش کی ہے اور ساتھ ہی مستشرقین کی طرز پر حضرت اقدس کی تعریف بھی کی ہے تا اپنے غیر جانبدار ہونے کا تاثر پیدا کر سکیں۔چنانچہ وہ لکھتے ہیں :- ” مجھے جناب مرزا صاحب کے دعویٰ سے اختلاف سہی لیکن ان کے بہت