تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 9 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 9

جس کا خلاصہ مضمون یہ ہے کہ :- اولین فرصت میں ان دو باتوں کا جواب دے کر ممنون فرمائیں۔اول : کیا آپ وفات مسیح کے قائل ہیں ؟ دوم : کیا آپ نزول مسیح کی احادیث کو صحیح سمجھتے ہیں ؟ جناب برق صاحب نے اس کے جواب میں جو چٹھی بھیجی ہے اس میں تحریر فرماتے ہیں۔محترم السلام علیکم ا یاد آوری کا شکریہ۔احادیث پر میری مفصل رائے میری تصنیف ”دو اسلام “ میں ملاحظہ فرمائیے۔-۲- حضرت مسیح بن مریم کی وفات و حیات کا مسئلہ مشتبہات میں سے ہے اگر مسیح نے آنا ہے تو صحیح ہی آئے گا۔نہ کہ مثیل مسیح اگر نہیں آنا تو کام چل ہی رہا ہے اگر مثیل مسیح کے نزول کا دروازہ کھول دیں اور ساتھ ہی اسے نبی قرار دے دیں تو ہر شخص نبی ہونے کا دعویٰ کر سکتا ہے۔اور یہ سلسلہ کہیں ختم نہیں ہو گا۔حیات مسیح کی بحث بہت فرسودہ ہو چکی ہے اور اس کا حاصل کچھ بھی نہیں۔والسلام مخلص برق اس خط سے ظاہر ہے کہ جناب برق صاحب نہ حضرت عیسی کے زندہ ہونے پر یقین رکھتے ہیں اور نہ ان کے وفات یافتہ ہونے پر بلکہ اس بارہ میں وہ شک میں مبتلا ہیں۔حالانکہ حضرت عیسی کی وفات کا مسئلہ احمدیہ تحریک کے لئے ایک بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔مگر آپ نہایت سادگی سے یہ تحریر فرمارہے ہیں کہ حیات مسیح کی بحث فرسودہ ہو چکی ہے۔اگر واقعی یہ بحث فرسودہ ہو چکی ہے تو پھر آپ کے پاس اس کے