تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 106 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 106

1۔4 نبی اور رسول ہوں جس طور سے ابھی میں نے بیان کیا ہے پس جو شخص میرے پر شرارت سے یہ الزام لگاتا ہے جو دعویٰ نبوت اور رسالت کا کرتے ہیں۔وہ جھوٹا اور ناپاک خیال ہے مجھے بروزی صورت نے نبی اور رسول بنایا ہے اور اسی بناء پر خدا نے بار بار میر انام نبی اللہ اور رسول رکھا مگر بروزی صورت میں میر انفس در میان نہیں ہے۔بلکہ محمد ے کا ہے۔اس لحاظ سے میرا نام محمد اور احمد ہوا۔پس نبوت اور رسالت کسی دوسرے کے پاس نہیں گئی۔محمد کی چیز محمد ہی کے پاس رہی علیہ الصلوۃ والسلام۔“ ایک غلطی کا ازالہ صفحہ ۱۲ طبع اول) صلى الله نیز اسی اشتہار میں تحریر فرماتے ہیں۔وو براہین احمدیہ میں اور کئی جگہ رسول کے لفظ سے اس عاجز کو یاد کیا گیا تو پھر آپ کے بعد اور نبی کس طرح آسکتا ہے ؟ اس کا جواب یہی ہے کہ بے شک اس طرح سے تو کوئی نبی نیا ہو یا پرانا نہیں آسکتا۔جس طرح سے آپ لوگ حضرت عیسی کو آخری زمانہ میں اتارتے ہیں۔اور پھر اس حالت میں ان کو نبی مانتے ہیں۔بلکہ چالیس برس تک سلسلہ وحی نبوت کا جاری رہنا اور زمانہ آنحضرت ﷺ سے بڑھ جانا آپ لوگوں کا عقیدہ ہے۔ہیٹک ایسا عقیدہ تو معصیت ہے اور آیت ولكن رسول الله و خاتم النبین اور حدیث لانبی بعدی اس عقیدہ کے کذب صریح ہونے پر کامل شہادت ہے۔لیکن ہم اس قسم کے عقائد کے سخت مخالف ہیں اور ہم اس آیت پر سچا اور کامل ایمان رکھتے ہیں جو فرمایا وَلَكِن رَسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ اور اس آیت میں ایک پیشگوئی ہے جس کی ہمارے مخالفوں کو خبر نہیں اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ آنحضرت ملے کے بعد پیشگوئیوں کے دروازے قیامت تک بند کر دئیے گئے اور ممکن نہیں کہ اب کوئی ہندو یا میسودی یا عیسائی یا کوئی رسمی مسلمان نبی کے لفظ کو اپنی نسبت ثابت کر سکے نبوت کی تمام کھڑکیاں بند کی گئیں مگر ایک کھٹر کی سیرت صدیقی کی کھلی