تحقیق جدید مُتعلق قبر مسیح ؑ — Page 87
Ap بالکل برہنہ ہو جاتی ہے۔ایک زمانہ وہ تھا۔کہ کشمیر کی میں سنسکرت زبان کے الفاظ کی وہ بھر مار تمنتی۔کہ کشمیری زبان پر سنسکرت کا شبہ پڑتا تھا۔پھر وہ زمانہ پر آیا۔کہ فارسی اور مغربی کے الفاظ اس میں ایسے سما گئے کہ موجودہ کشمیری زبان کو اگر دوشیزہ عربی و فارسی " کہا جائے۔تو بے جا نہ ہوگا غرض ان امور کو مد نظر رکھ کر ایک محقق کے لئے کشمیری زبان کا ماخذ و منبع معلوم کرنا اگرچہ بہت ہی مشکل ہے۔تاہم یہ بات بالکل عیاں ہے۔کہ کشمیری زبان میں عبرانی الفاظ کی وہ کثرت ہے۔کہ حیرانی آتی ایسا معلوم ہوتا ہے۔کہ قدیمی کشمیریوں کی زبان عبرانی ہوگی۔اگر یہ نہیں۔تو کم از کم کسی زمانے میں عبرانی زبان اور عبرانیوں کا کشمیر اور کشمیری زبان پر ایسا غلیہ رہا ہے۔جس کا انتر آج تک چلا آتا ہے۔یہ ایک ایسی حقیقت ہے۔جس کا انکار کوئی صاحب عقل اہل زبان نہیں کر سکتا عربی فارسی اور دیگر زبانوں کے الفاظ جو کشمیر میں مستعمل ہیں۔تقریبا اپنی اصلی صورت اور وضعی معنوں میں کشمیری معنوں میں بھی مستعمل ہیں۔لیکن عبرانی کے الفاظ جو کشمیری میں مستعمل ہیں۔وہ بہت حد تک اپنی اصلی صورت اور بسا اوقات وضعی معنوں سے متجاوز معلوم ہوتے ہیں۔یعنی کبھی حقیقی معنوں کو چھوڑ کر مجازی معنوں اور کبھی وصنعی معنوں کو چھوڑ کر تلابی معنوں میں استعمال ہو سکتے ہیں۔یہ نبوت ہے اس بات گا۔کہ قدیم الایام سے کشمیر اور خبرانی کا کوئی گہرا اور غیر متفک تعلق میلا آرہا ہے۔اور مشکل سے پتہ چل سکتا ہے۔کہ یہ لفظ عبرانی ہے۔اس تمہید کے بعد ایک مختصر سے عبرانی قاعدے سے بطور نمونہ