تحقیق جدید مُتعلق قبر مسیح ؑ — Page 163
کے فارسی الاصل ہونے کے خیال سے اور آپ کی بعثت سے میرا دل شادی مرگ کی سی کیفیت پیدا کرتا رہتا ہے۔اور سردم ایک امید دل کو ڈھارس دیتی رہتی ہے۔کہ یہ آپ ابر کرم اب ضرور صدیوں کے مردوں کو زندہ کر دے گا پر باب بازدهم سوانح مؤلف کتاب ہذا اکثر شایقین علوم جب کوئی کتاب مطالعہ کرتے ہیں۔تو انہیں یہ بھی شوق پیدا ہوتا ہے۔کہ اس کتاب کے لکھنے والے کے بھی کچھ حالات اور سوانح انہیں معلوم ہوں۔لہذا اپنے بعض مخلص دوستوں کی خواہش کو پورا کرنے کے واسطے اپنے چند مختصر حالات لکھد بینا مناسب سمجھا ہے۔عاجز کی پیدائش اور جنوری سنت اللہ عیسوی بروز جمعرات صبح کے وقت ہوئی۔حضرت والد صاحب مرحوم کا اسم گرامی مفتی عنایت اللہ تھا۔اور والدہ مرحومہ کا اسم گرامی مسماۃ فیض بی بی تھا۔اللہ تعالے اپنے رحم سے ہر دو کو جنت نصیب کرے۔حضرت والد مرحوم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوئی سے قبل وفات پاگئے تھے۔والدہ مرحوم حضرت۔۔مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی بعیت میں داخل تھیں۔