تفہیماتِ ربانیّہ — Page 93
فصل سوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات پر اعتراض اور اُن کے جوابات ہر قدم پر میرے مولا نے دیئے مجھ کو نشاں ہر عد و پر حجت حق کی پڑی ہے ذوالفقار ( حضرت مسیح موعود ) تیسری فصل میں دشمن حق منشی محمد یعقوب صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات پر اعتراض کئے ہیں اور اپنی نادانی سے ان پاکیزہ اور بے بہا موتیوں کو شیطانی کلمات قرار دیا ہے۔یہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ دنیا کے شروع سے ذریتِ شیطان آسمانی پیغام کو اسی طرح ٹھکراتی رہی ہے۔حضرت آدم صفی اللہ سے لے کر ہر نبی کی داستان زندگی ان تیرہ باطنوں کی ایذارسانی ، تکذیب اور گندہ دہانی سے لبریز ہے۔یہ بات انبیاء سے ہی مخصوص نہیں بلکہ اُمتِ مرحومہ کے سب واصلانِ الہی اور اولیاء اللہ کو بھی ان لوگوں نے اسی طرح دُکھ دیا۔حضرت محی الدین رئیس الصوفیاء نے فرمایا :- ” لَقَد وَقَعَ لَنَا وَلِلْعَارِفِينَ أُمُورٌ وَمِحَنٌ بِوَاسِطَةِ إِظْهَارِنَا الْمَعَارِفِ وَالْأَسْرَارِ وَشَهِدُوا فِيْنَا بِالزَّنْدَقَةِ وَأَذُونَا اِشَدَّ الْآذى “ الیواقیت حصہ اوّل صفحہ ۳۲) 93