تفہیماتِ ربانیّہ — Page 797
السَّفِينَةِ وَجَعَلْنَهَا آيَةٌ لِلْعَلَمِينَ ( عنکبوت رکوع ۲) بعینہ اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں بائیل اور قرآن اور احادیث کی پیشگوئیوں کے مطابق طاعون آئی اور اس کی ہلاکت ایک زمانہ پر محیط ہو گئی۔سیدنا حضرت مسیح موعود پر الہام ہو ا اِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ في الدار کہ میں ہر اس شخص کو طاعون کی موت سے بچاؤں گا جو تیری چاردیواری میں ہے۔یہ وعدہ حیرت انگیز طور پر پورا ہوا۔ان فی ذالك لعبرة لاولی الالباب۔معیار نہم۔کسی مفتری کو تئیس سال مہلت نہیں دی جاسکتی جیسا کہ آیت وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيْلِ الآية ( الحاقہ رکوع ۲) سے ظاہر ہے۔اور حضرت اقدس کو تئیس سال سے زیادہ عرصہ تک مہلت ملی اس لئے آپ یقینار استباز ہیں۔تفصیل فصل اوّل میں گزرچکی ہے۔معیار وہم۔سورہ نور رکوع کے کی آیت استخلاف وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصلحت سے ظاہر ہے کہ صادق انبیاء کے بعد ان کی جماعت ایک محکم نظام میں رہتی ہے اور وہ صحیح معنوں میں الجماعۃ کا مصداق ہوتی ہے۔ان کا ایک واجب الاطاعت خلیفہ ہوتا ہے۔اس معیار کے مطابق بھی حضرت اقدس کی صداقت واضح ہے کیونکہ سلسلہ احمدیہ کی خلافت کا غیر معمولی طور پر جاذب نصرت الہی ہونا اور ان کے خوف کا امن سے بدل جانا دوست و دشمن معیار یاز دہم - آیت إِنَّا لَتَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا (المؤمن رکوع ۶ ) میں مومنوں کی نصرت کا بھی وعدہ ہے۔اور ساتھ ہی آیت كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنا میں نہ ( آل عمران رکوع ۱۲) میں بتایا گیا ہے کہ مومنوں کی جماعت ایک تبلیغی جماعت ہؤا کرے گی۔یہ ہر دو علامتیں بھی جماعت احمدیہ کے شامل حال ہیں اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا منجانب اللہ ہونا ظاہر ہے۔معیار دوازدہم سچے رسول کی ایک علامت یہ بتائی ہے کہ وہ ایک پاکیزہ جماعت قائم کر جاتا ہے جیسا کہ آیت ویز کیهم و (الجمعہ رکوع ۱) سے ظاہر ہے۔پھر ان مومنوں کی شناخت کا معيارلَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا (یونس رکوع ۷) قرارد یا یعنی ان پر سلسلہ الہام جاری ہو جاتا ہے۔اب بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ میں بیسیوں افراد اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ کے مورد ہیں۔اور یہ صداقت احمدیت کا کھلا ثبوت ہے۔ناظرین کرام! ہم نے ان معیاروں کے ذکر میں بوجہ مجبوری نہایت اختصار سے کام لیا ہے مگر بع "عاقل را اشارہ کافیست (797)