تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 783 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 783

۴۔شیخ علی حزیں کو ہندوستان میں خاتم الشعراء سمجھتے ہیں۔(حیات سعدی صفحہ ۱۱۷) ۵- حبیب شیرازی کو ایران میں خاتم الشعراء سمجھا جاتا ہے۔(حیات سعدی صفحہ ۸۷) حضرت علی خاتم الاولیاء ہیں۔( تفسیر صافی سورۃ احزاب) ے۔امام شافعی خاتم الاولیاء تھے۔(التحفۃ السنیہ صفحہ ۴۵) شیخ ابن العربی خاتم الاولیاء تھے۔(سرورق فتوحات مکیہ ) ۹۔کافور خاتم الکرام تھا۔( شرح دیوان امتلبی صفحہ ۳۰۴) ۱۰ - امام محمد عبدہ مصری خاتم الآئمہ تھے۔(تفسیر الفاتح صفحہ ۱۴۸)۔السید احمد السنوسی خاتمة المجاهدین تھے۔( اخبار الجامعة الاسلامی فلسطین ۲۷ محرم ۱۳۵۲ھ ) -I ۱۲ - احمد بن ادریس کو خاتمة العلماء المحققین کہا گیا ہے۔(العقد النفیس ) ۱۳ ابوالفضل الالوی کو خاتمة المحققین کہا گیا ہے۔( سرورق تفسیر روح المعانی) شیخ الازہر سلیم البشریٰ کو خاتم المحققین قرار دیا گیا ہے۔(الحراب صفحہ ۳۷۲) ۱۵- امام سیوطی کو خاتمة المحققین لکھا گیا ہے۔( سرورق تفسیر اتقان) ۱۶۔حضرت شاہ ولی اللہ صاحب دہلوی کو خاتم المحدثین لکھا جاتا ہے۔(عجالہ نافعہ جلد اول) ۱۷- الشيخ شمس الدین خاتمة الحفاظ تھے۔(التجرید الصريح مقدمہ صفحہ ۴) ۱۸۔سب سے بڑا ولی خاتم الاولیاء ہوتا ہے۔(تذکرۃ الاولیاء صفحہ ۴۲۲) ۱۹۔ترقی کرتے کرتے ولی خاتم الاولیاء بن جاتا ہے۔(فتوح الغیب صفحہ ۴۳) -۲۰ - الشیخ نجیب کو خاتمة الفقهاء مانا جاتا ہے۔(اخبار الصراط المستقیم یا فا۲۷ رجب ۵۱۳۵۴) ۲۱ - شیخ رشید رضا کو خاتمة المفسرین قرار دیا گیا ہے۔(الجامعة الاسلامیہ 9 جمادی الثانی ۱۳۵۴ھ) ۲۲ - شیخ عبد الحق خاتمة الفقهاء تھے۔(تفسیر الاکلیل سرورق ) ۲۳- اشیخ محمد نجیب خاتمة المحققین تھے۔(الاسلام مصر۔شعبان ۱۳۵۴) ۲۴- افضل ترین ولی خاتم الولایۃ ہوتا ہے۔(مقدمہ ابن خلدون صفحہ ۲۷۱) ۲۵ - شاہ عبد العزيز خاتم المحدثين والمفسرین تھے۔(ہدیۃ الشیعہ صفحہ ۴) ۲۶- انسان خاتم المخلوقات الجسمانية ہے۔(تفسیر کبیر جلد 4 صفحہ ۲۲ مطبوعہ مصر ) (783)