تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 734 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 734

وارفتگی اور عاشقانہ محبت کو دیکھتے ہوئے ایک لمحہ کے لئے بھی یہ وہم نہیں کیا جاسکتا کہ آپ پر وہ کسی دوسرے نبی کو کسی نوع کی بھی فضیلت دیتے تھے چہ جائیکہ یہ کہا جائے کہ ان کا اعتقاد تھا کہ سر دار دو جہان زیر زمین مدفون اور حضرت عیسی بجسده العنصر کی آسمان پر زندہ موجود ہیں، حاشا وکلا۔نہ معلوم ان بزرگ ہستیوں کی طرف یہ عقیدہ کیونکر منسوب کیا جاسکتا ہے جبکہ انہوں نے ایک نہیں بلکہ دودفعہ عظیم الشان اجتماع کے ذریعہ اس حقیقت پر مہر کر دی کہ حضرت عیسی بھی دیگر انبیاء علیہم السّلام کی طرح اس دار فانی سے ہمیشہ کے لئے انتقال فرما گئے۔چنانچہ حضور سرور کائنات کی وفات کے موقعہ پر جب حضرت عمر فرما رہے تھے کہ جو آپ کو وفات یافتہ قرار دے گا میں اس کی گردن اُڑا دوں گا حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے سب صحابہؓ کے سامنے حسب ذیل خطبہ پڑھا :- أَمَّا بَعْدُ مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ مَاتَ وَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ اللَّهَ فَإِنَّ اللهَ حَقٌّ لَا يَمُوتُ قَالَ الله تَعَالَى وَمَا مُحَمَّدُ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ إلى قوله الشاكرين ( بخاری کتاب المغازی باب مرض النبی جلد ۳ صفحه ۶۴ مطبوعه مصر ) ترجمہ جو تم میں سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عبادت کرتا تھا وہ جان لے کہ آج آپ فوت ہو گئے ہیں۔اور جو اللہ کی عبادت کرتا تھا اُسے واضح رہے کہ اللہ تعالیٰ زندہ اور غیر فانی ذات ہے۔اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محض ایک رسول ہیں اور آپ سے پہلے تمام رسول فوت ہوچکے ہیں۔“ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ خطبہ صحابہ بالخصوص حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی تمام امیدوں پر پانی پھیر نے والا تھا۔انہوں نے آیت قرآنی کی بناء پر یقین کر لیا کہ بے شک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں کیونکہ آپ سے پہلے بھی تمام رسول فوت (734)