تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 619 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 619

کہنے لگے کہ آیت میں لفظ "ماداموا شهوداً او نصاری “ محذوف ہے یعنی جب تک یہودی یہودی رہیں گے وہ مغلوب رہیں گے اور جب تک عیسائی عیسائی رہیں گے وہ غالب ہونگے۔میں نے پھر کہا کہ جناب اس محذوف سے بھی بات نہیں بن سکتی کیونکہ آیت میں صاف طور پر إلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ “ لکھا ہے۔پس آپ کے معنوں کے رو سے یہودیوں اور عیسائیوں کا قیامت تک رہنا ضروری ہے۔میرے اس بیان پر مولوی صاحب بالکل بے قابو ہو گئے اور کہنے لگے کہ اب تم چلے جاؤ۔میں نے کھانا کھانا ہے۔ہم نے کہا کہ ہم نے سٹیشن پر جا کر کھانا کھانا ہے ، آپ یہ ایک مسئلہ توصل فرما دیں۔ناراض ہو کر کہنے لگے کہ تم لوگوں کے دماغ سمجھنے کے قابل نہیں تمہیں ثناء اللہ ہی سمجھائے گا۔یہ کہا اور آپ اُٹھ کھڑے ہوئے۔میں نے کہا کہ مولوی ثناء اللہ صاحب تو اپنے اخبار اہل حدیث میں آپ کے متعلق بھی بہت کچھ لکھتے رہتے ہیں۔مولوی محمد حسین صاحب نے کہا کہ ہاں وہ ہے تو میرا شاگر دیگر ہے نافرمان! میں نے کہا کہ ایسے نافرمان شاگردوں کی طرف ہمیں نہ بھیجیں خود سمجھا ئیں۔کہنے لگے کہ تم لوگ سمجھ ہی نہیں سکتے۔آخر مولوی صاحب نے ہمیں نکال کر اندر سے گنڈی بند کر لی۔اور ہم خوشی خوشی اپنی قیام گاہ پر آگئے۔وَاخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ * مولوی محمد حسین بٹالوی کی قبر مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے ساتھ ان کی زندگی میں جو ہوا، اس کی تفصیل کے لئے حضرت میر قاسم علی صاحب مرحوم ایڈیٹر فاروق قادیان کا رسالہ ” بطالوی کا انجام“ قابل دید مرقع ہے۔مگر اس لئے کہ بات ادھوری نہ رہ جائے میں مولوی صاحب کی قبر کا ذکر کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مولوی محمد حسین بٹالوی کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر فرمایا تھا ے هُمْ يَذْكُرُونَكَ لَاعِنِينَ وَذِكرُنَا في الصَّالِحَاتِ يُعَدُّ بَعْدَ فَنَاءِ ( انجام آتھم صفحہ ۲۷۲) کہ آئندہ لوگ تجھے لعنت سے یاد کریں گے اور ہمارا ذ کر مرنے کے بعد بھی (619)