تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 516 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 516

علیہ السلام نے کشتی نوح صفحہ ۱۶ پر لکھا ہے :۔وو " مسیح تو مسیح ، میں تو اس کے چاروں بھائیوں کی بھی عزت کرتا ہوں کیونکہ پانچوں ایک ہی ماں کے بیٹے ہیں۔نہ صرف اس قدر، بلکہ میں تو حضرت مسیح کی دونوں حقیقی ہمشیروں کو بھی مقدمہ سمجھتا ہوں کیونکہ یہ سب بزرگ مریم بتول کے پیٹ سے ہیں۔حضرت نے مسیح کے بھائی اور بہنوں کے لئے کتاب اپاسٹولک ریکارڈس مصنفہ پادری جان ایلن گائلز مطبوعہ لنڈن صفحہ ۱۵۹‘ کا حاشیہ میں حوالہ بھی دیا ہے لیکن چونکہ اس عبارت میں حقیقی ہمشیروں“ کا لفظ آگیا ہے اس لئے معترض کہتا ہے کہ حضرت کے نزدیک مسیح کی ولادت ناجائز تعلقات کا نتیجہ تھی۔افسوس ہے بریں عقل و دانش باید گریست 2" معترض کی آنکھ نے صرف ایک لفظ حقیقی دیکھا لیکن اس کی تشریح ” یہ سب بزرگ مریم بتول کے پیٹ سے ہیں پر غور نہ کیا۔اور فقرہ " پانچوں ایک ہی ماں کے۔ہیں پر بھی تر تم نہ کیا کہ ان میں صاف بتایا گیا ہے کہ ان کا حقیقی ہونا مجازی یا محض روحانی (انما الْمُؤْمِنُونَ اِخْوَةٌ) کے بالمقابل ہے نہ کہ اس کا یہ مطلب ہے کہ ان سب کا ایک ہی باپ اور ایک ہی ماں تھی۔افسوس کہ معترض نے حضرت کے لفظ مریم بتول کو بھی یہ نظر نہ رکھا۔بات یہ ہے کہ انہیں تو اعتراض سے غرض ہے اور مخلوق خدا کو دھوکہ دینا مد نظر۔ایام اصلح کے حوالہ میں خیانت سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے افغان قوم کی بنی اسرائیل سے مشابہتوں کے ذیل میں تحریر فرمایا ہے :- ان (افغانوں) کے بعض قبائل ناطہ اور نکاح میں کچھ چنداں فرق نہیں سمجھتے اور عورتیں اپنے منسوب سے بلا تکلف ملتی ہیں اور باتیں کرتی ہیں۔حضرت مریم صدیقہ کا اپنے منسوب یوسف کے ساتھ قبل نکاح کے (516)