تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 387 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 387

معترض پٹیالوی کا گھلا جھوٹ ثابت ہو گیا۔امر دوم کا اثبات دوسری بات ثبوت طلب یہ تھی کہ کیا حضرت کی تحریر کے مطابق واقعہ بائیبل میں موجود ہے؟ سو اس کے لئے مندرجہ ذیل آیات ملاحظہ ہوں لکھا ہے :- " تیسرے سال ایسا ہوا کہ یہوداہ کا بادشاہ یہوسفط شاہ اسرائیل کے یہاں اُتر آیا۔تب شاہ اسرائیل نے اپنے ملازموں سے کہا کہ تم جانتے ہو کہ رامات جلعاد ہمارا ہے۔کیا ہم چپکے رہیں اور شاہ ارم کے ہاتھ سے پھر نہ لے لیں۔پھر اس نے یہوسفط سے کہا کیا میرے ساتھ لڑنے کو تو رامات جلعاد پر چڑھے گا؟ سو یہوسفط نے شاہ اسرائیل کو جواب دیا۔جیسا تو ہے ویسا میں ہوں۔جیسے تیرے لوگ ویسے میرے لوگ۔جیسے تیرے گھوڑے ویسے میرے گھوڑے۔اور یہوسفط نے شاہ اسرائیل سے کہا آج کے دن خداوند کی مرضی الہام سے دریافت کیجئے۔تب شاہ اسرائیل نے اس روز نبیوں کو جو قریب چار سو آدمی کے تھے اکٹھا کیا اور ان سے پوچھا میں رامات جلعاد پر لڑنے چڑھوں یا اس سے باز رہوں۔وہ بولے چڑھ جا کہ خداوند اسے بادشاہ کے قبضے میں کر دے گا۔پھر یہو سفط بولا ان کے سوا خداوند کا کوئی نبی ہے کہ ہم اس سے پوچھیں ؟ تب شاہ اسرائیل نے یہوسفط سے کہا کہ ایک شخص اللہ کا بیٹا میکا یاہ تو ہے اس سے ہم خداوند کی مشورت پوچھ سکتے ہیں لیکن میں اس سے دشمنی رکھتا ہوں کیونکہ وہ میرے حق میں نیکی کی نہیں بلکہ بدی کی پیش خبری کرتا ہے۔( آخر میکا یاہ کو بلایا جاتا ہے۔ناقل تب شاہ نے اسے فرمایا میکا یاہ اہم لڑنے کو رامات جلعاد پر چڑھیں یا اس سے باز رہیں۔اس نے جواب میں کہا۔جا اور کامیاب ہو کہ خداوند اسے شاہ کے قبضے میں کر دے گا۔پھر شاہ نے اسے کہا میں کتنے مرتبے تجھے قسم دے کے جتاؤں کہ تو مجھ سے کچھ نہ کہے۔مگر خداوند کے نام سے وہی جو سچ ہے۔تب (387)