تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 384 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 384

(۱۰) بایبل کے چار تونبیوں کی پیشگوئی معترض پٹیالوی لکھتا ہے :۔”مرزا صاحب کی دروغ بیانیوں سے آسمانی کتابیں بھی محفوظ نہیں رہیں۔چنانچہ اس نمبر میں بائیبل اور قرآن کریم کے متعلق مرزا صاحب کے دو جھوٹ بیان کئے جاتے ہیں :۔(الف) رسالہ ضرورۃ الامام صفحہ ۷ ا پر لکھتے ہیں :۔۱۷ بائیبل میں لکھا ہے کہ ایک مرتبہ ۴۰۰ نبی کو شیطانی الہام ہوا تھا اور انہوں نے الہام کے ذریعہ جو ایک سفید جن کا کرتب تھا ایک بادشاہ کی فتح کی پیشگوئی کی۔آخر وہ بادشاہ بڑی ذلت سے اس لڑائی میں مارا گیا اور بڑی شکست ہوئی۔اس واقعہ کو نہ صرف ضرورۃ الامام میں بلکہ اور کئی جگہ تقریر دلپذیر صفحہ ۷ وغیرہ میں بھی اسی طرح لکھا ہے اور اس سے یہ ثابت کرنا چاہا ہے کہ انبیاء علیہم السلام کو بھی جھوٹے الہام ہو جاتے ہیں۔مرزا صاحب نے محض بائبل میں لکھا ہے تحریر کر دیا ہے مگر کوئی حوالہ نہیں دیا اور جھوٹ لکھنے کے لئے ان کی یہی عادت تھی کہ قرآن مجید میں یوں لکھا ہے ، حدیث میں یوں آیا ہے، بائبل سے ایسا ظاہر ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ لکھ دیا کرتے تھے۔حوالہ نہیں دیتے تھے۔ورنہ اصل عبارت دیکھ کر فوراً ان کا جھوٹ ظاہر ہو جاتا۔بائل میں اس واقعہ کو تلاش کیا جاوے تو کتاب سلاطین اول باب ۱۶ تا ۲۱ میں اس طرح سے لکھا ہے کہ یہ ۴۰۰ شخص بعل بُت کے پجاری تھے جو اُس وقت کی اصطلاح مروّجہ کی رُو سے بعل کے نبی کہلاتے تھے۔بادشاہ وقت کو جو بعل پرست تھا کسی دشمن سے مقابلہ پیش آیا اس نے ان نبیوں سے دریافت کیا تو انہوں نے پیشگوئی کردی کہ تو اس دشمن پر فتحیاب ہوگا۔ان کے مقابلہ میں ایک سچا نبی بھی اُس زمانہ میں تھا اس نے اللہ تعالیٰ (384)